- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- بھارت: داماد اور ساس نے شادی کرلی، سُسر کی آشیرباد بھی حاصل
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- 93ء میں ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان ایشیا میں سب سے آگے ہوتا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
- میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ
- لاہور پولیس مقابلے میں ہلاک چار داعش کارندوں کی شناخت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا
- خوشاب میں مزدہ ٹرک کو حادثہ، 14 افراد جاں بحق
- غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی
- وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل
- کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب
مائی کراچی نمائش7 لاکھ سے زائدافرادنے دیکھی
کراچی: سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ کے چیئرمین اور بزنس مین گروپ کے وائس چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ مائی کراچی نمائش میں 3 روز کے دوران 7 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی آمد سے اس نمائش کو ایک مرتبہ پھر شاندارکامیابی سے ہمکنار کردیا، نمائش میں بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور ویت نام کے 20 سے زائدنمائش کنندگان شریک ہوئے، ان میں بھارتی پویلین میں 8 برانڈز ’’وینس لائف اسٹائل، ٹاٹا اسٹائل ودیگر بھی شامل تھے۔
انھوں نے کہا کہ مائی کراچی نمائش نہ صرف کراچی کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلیے مرتب کیے گئے ایونٹس پر مشتمل ہے بلکہ یہ شہر کے تقریباً 2کروڑ پرامن شہریوں کی حقیقی نمائندگی بھی کرتی ہے، مائی کراچی نمائش کے تسلسل سے انعقاد اور نمائش میں مقامی وغیرملکی کمپنیوں کی شمولیت میں اضافے سے ثابت ہوگیا کہ مائی کراچی نمائش نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی افادیت کا لوہا منوالیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ صوبہ سند ھ میں عمومی اور کراچی بالخصوص سرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلیے بین الاقوامی سرمایہ کارگروپس اورانفرادی بنیادوں پر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی جدوجہد کررہا ہے، ان غیر ملکیوں کو پاکستانی حکومت کی سرمایہ کاردوست اور ترغیباتی پالسیوں سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ3 روزہ مائی کراچی نمائش کے دوران کراچی کے لاکھوں شہریوں کے علاوہ وفاقی وزیر برائے سمند ر پار پاکستانی ڈاکٹر فاروق ستار، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے نمائش کا دورہ کیا،
سفارتی حلقوں سے بھی نمائش کو بھرپور رسپانس ملا، ترک قونصل جنرلMurat M. Onart ، جاپانی قونصل جنرل Masaharum Sato، انڈونیشی قونصل جنرل Rossalis Rusman Adenan، ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلہ دیش رئوف عالم صدیقی، ویت نام کے کمرشل قونصلر Nguyen Hong Tienکے علاوہ روس، فرانس، کوریا،سری لنکا اور افغانستان کے سفارت کاروں نے بھی نمائش میں شرکت کی، ان سب نے کراچی چیمبر کے عہدیداروں اور قائدین کو اس نمائش کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔