- پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
میرے لیے بالی ووڈ سے جڑے رہنا یا دوری اختیار کرنا کوئی مسئلہ نہیں، سوناکشی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا ان کے لیے بہت آسان ہے جب کہ فلم انڈسٹری سے باہر نکل کر وہ کسی بھی چیز کی فکر نہیں کرتی ہیں ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا ہے کہ جب وہ فلم نگری میں کام نہیں کر رہی ہوتی ہیں تو وہ انڈسٹری سے دوری اختیار کر لیتی ہیں پھر چاہے انڈسٹری میں کچھ بھی ہورہا ہو وہ فکر نہیں کرتیں لیکن دوسری جانب جب وہ کسی فلم میں کام کررہی ہوتی ہیں تو ہرچیز کا پتہ رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے فلم انڈسٹری سے جڑے رہنا اور دور جانا بہت آسان ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم ’’فورس 2‘‘ میں اداکار جان ابراہم کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، وہ بہترین اداکارہونے کے ساتھ ساتھ اچھا حسن مزاح بھی رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ان کی فٹنس کے حوالے سے بھی سے بہت متاثرہوئیں ہیں۔
سوناکشی نے اپنی فلموں ادا کئے گئے کرداروں سے متعلق کہا کہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں ہراداکر صرف اپنے اپنے کردارہی ادا کرتے ہیں، جن کا ان کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس لئے وہ سمجھتی ہیں کہ کسی بھی اداکار سے فلموں میں اس کے کردارکے حوالے سے نہیں سوال نہیں کرنا چاہیے۔ کئی اداکار فلموں میں قتل کرتے ہیں لیکن ان سے تو کوئی سوال نہیں کیا جاتا تو اگر میں کسی شرمیلی یا سنجیدہ لڑکی کا کردار کروں تو کیا مسئلہ ہے۔
واضح ر ہے کہ اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم “فورس ٹو” میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں ان کے مد مقابل اداکار جان ابراہم مرکزی کردار ادا کارتے نظرآئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔