- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
شوبز کانٹوں کی سیج، ہرقدم سوچ سمجھ کر رکھنا پڑتا ہے، لیلیٰ
لاہور: فلم انڈسٹری کا اچھا دور واپس آرہا ہے،ٹی وی پر کام کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا، دل میں بات نہیں رکھتی ، منہ پر کہہ دیتی ہوں چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا ۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ لیلیٰ نے ’’ایکسپریس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔
لیلی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کانٹوں کی سیج ہے جہاں ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنا پڑتا ہے، کیونکہ اگر آپ کے چند خیر خواہ ہیں تو اس میں مخالفین بھی ہوتے ہیں جن کا مقصد ہی آپ کو پریشان کرنا ہوتا ہے ۔ مجھے بھی ایسے ہی حالات سے کچھ زیادہ ہی دوچار ہونا پڑا ، اب بھی ایسے ہی صورتحال کا سامنا ہے مگر میں گھبرانے کی بجائے مقابلہ کرنا جانتی ہوں۔فلم انڈسٹری کی بربادی کے ذمے دار ہم خود ہیں کیونکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سمیت سبھی نے وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھنے کی بجائے صرف اپنے بارے ہی میں سوچا۔ اگر ہم وقت سے پہلے ہی نئی آنیوالی تبدیلیوں، ثقافتی یلغار اور سٹیلائٹس چینلز کا ادراک کرتے ہوئے جدید فلم میکنگ اور اچھوتے موضوعات کو لے کر چلتے تو شاید آج اسٹوڈیوز کو تالے اور سینما ہالز نہ گرتے۔کامیابی ہمیشہ انھیں ملتی ہے جو اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے نئے سرے سے کام کریں ۔
لیلیٰ نے کہا کہ میڈیا اور فنکار کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج تینوں شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہوں بلکہ اردو پنجابی کے ساتھ پشتو فلمیں بھی کیں اور ان دنوں پشتو فلم ’’گند گیری نا نیم ‘‘ کر رہی ہوں جو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی ۔ تھیٹر کا اپنا ہی ایک مزہ ہے مگر باقاعدگی کی بجائے منتخب ڈراموں کا حصہ بنتی ہوں۔ فلم کی طرح اسٹیج ڈراموں میں بھی مجھے اچھا رسپانس ملا ہے ۔ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری پاکستان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس سے بہت سا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔