- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
شین وارن نے سعید انور کو بہترین پاکستانی بلے با زقرار دیدیا
اولڈ ٹریفورڈ: آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے اپنے دور کا بہترین پاکستانی بلے باز سعید انور کو قرار دیا ہے۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے اورآخری روزکمنٹری بکس میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق لیجنڈ لیگ اسپنر سے جب ان کے دور کے تمام ٹیسٹ کھیلنے والی 9 ٹیموں کے سب سے بہترین بلے بازوں کے بارے میں پوچھا گیا جن کا سامنا ٹیسٹ میچ میں شین وارن سے ہوا تھا تو جواب میں شین وارن نے پاکستانی بلے بازوں میں سابق اوپننگ بیٹسمین سعید انورکا انتخاب کیا۔۔ شین وارن اور سعید انور 6 ٹیسٹ میچوں میں آمنے سامنے آئے جس میں سعید انور نے 56 اعشاریہ 33 کی اوسط سے رنز بنائے جب کہ ان میں 5 نصف سینچریاں اورایک شاندار سینچری بھی شامل ہے۔
سعید انور کا شمار پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کے بہترین اوپننگ بلے بازوں میں ہوتا ہے اورانہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمارریکارڈز بنائے اور متعدد یادگاراننگز کھیلیں جس میں بھارت کے خلاف ون ڈے میں ان کی 194 رنز کی اننگز خاص طور پر قابل ذکر ہے جسے 13 سال تک سب س بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز حاصل رہا۔ اس کے علاوہ انہیں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20 ون ڈے سینچریاں بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
دوسری جانب شین وارن نے اپنے 15 سالہ ٹیسٹ کیریئرمیں جن بلے بازوں کو گیند کرائی ان میں انہوں نےبھارتی بیٹسمین سچن ٹندولکراورویسٹ انڈیز سے برائن لارا کو سب سے بہترین بلے باز قراردیا جب کہ انگلینڈ سے انہوں نے گراہم گوچ، نیوزی لینڈ سے مارٹن کرو، ساؤتھ افریقا سے ہنسی کرونئے اور جیک کیلس، سری لنکا سے اروندا ڈی سلوا، بنگلا دیش سے اشرفل اور زمبابوے کے سابق کپتان ڈیوڈ ہاؤٹن کے نام کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں 145 ٹیسٹ مچوں میں 708 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ون ڈے میں ان کی وکٹوں کی تعداد 293 ہے جو کہ انہوں نے 194 میچوں میں حاصل کیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔