- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
ملکی وے کہکشاں ہماری سوچ سے بھی بڑی ہے، ماہرین
پیرس: یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے ہماری کہکشاں یعنی ملکی وے کا سب سے تفصیلی نقشہ جاری کردیا ہے جس میں اس کے ایک ارب 10 کروڑ ستاروں کے مقامات کی ٹھیک ٹھیک نشاندہی کی گئی ہے۔
ملکی وے کہکشاں کا یہ نقشہ ’’گائیا‘‘ نامی خلائی مشن نے اپنے ابتدائی 14 مہینوں میں مسلسل فلکیاتی مشاہدے کے بعد تیار کیا ہے جس میں ایک ارب 14 کروڑ اور 20 لاکھ ستاروں کے مقامات کا انتہائی درست طور پر تعین کیا گیا ہے۔
اگر اس کا موازنہ ملکی وے کہکشاں کے پچھلے سب سے تفصیلی نقشے سے کیا جائے جو ’’ہپارکوس‘‘ نامی خلائی مشن نے تیار کیا تھا تو معلوم ہوگا کہ یہ اُس سے 20 گنا بڑا ہے۔ ایک ارب سے زائد مذکورہ ستاروں میں سے تقریباً 40 کروڑ ایسے ہیں جو پہلے نامعلوم تھے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ملکی وے کہکشاں ہماری سابقہ معلومات سے بھی کہیں زیادہ بڑی ہے۔
گائیا مشن میں دنیا بھر سے 450 ماہرینِ فلکیات اور سافٹ ویئر انجینئرز شریک ہیں۔ اس مشن کی خلائی دوربین ایک ارب پکسل والے کیمرے سے لیس ہے جو اتنا طاقتور ہے کہ ایک ہزار کلومیٹر کی دوری سے بھی انسانی بال جتنی باریک چیز کو دیکھ سکتا ہے۔
اس سے پہلے ہپارکوس خلائی مشن سب سے طاقتور سمجھا جاتا تھا جس نے زمین سے 1600 نوری سال دوری تک واقع 80 جھرمٹوں میں ستاروں کے فاصلے معلوم کیے تھے۔ لیکن گائیا اس سے بھی بہت آگے ہے۔ یہ اس قابل ہے کہ 4800 نوری سال دوری تک واقع 400 جھرمٹوں میں ستاروں کے فاصلوں کی پیمائش کرسکے۔
اندازہ ہے کہ ملکی وے میں کم از کم 100 ارب اور زیادہ سے زیادہ 400 ارب تک ستارے ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک مرغولہ نما (spiral) کہکشاں ہے جس کی چوڑائی 80 ہزار نوری سال کے لگ بھگ ہے۔ تاریک رات میں کہ جب بادل بھی نہ ہوں، اس وقت ملکی وے کہکشاں آسمان میں ٹھہرے ہوئے ایک دھندلے بادل کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
لیکن گائیا مشن کی دریافتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید ملکی وے کہکشاں میں ستاروں کی تعداد اور اس کی وسعت ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس بات کا فیصلہ مستقبل کے زیادہ تفصیلی اور حساس خلائی مشن کرسکیں گے۔
گائیا مشن مجموعی طور پر 5 سال تک جاری رہے گا جب کہ یورپی خلائی ایجنسی کا اصل منصوبہ اس سے تقریباً ایک ارب ستاروں کی درست پوزیشنیں معلوم کرنا تھا۔ لیکن اس نے اپنے ابتدائی 14 مہینوں ہی میں نہ صرف یہ سنگِ میل عبور کرلیا بلکہ وہ کامیابیاں بھی حاصل کرلیں جو پہلے کسی خلائی مشن کے حصے میں نہیں آئی تھیں۔ توقع ہے کہ آنے والے برسوں کے دوران یہ ملکی وے کہکشاں میں لگ بھگ 2 ارب 50 کروڑ ستاروں کے مقامات اور فاصلوں کا ٹھیک ٹھیک تعین کرسکے گا۔ اتنی زبردست کامیابیوں اور توقعات کے باوجود یہ خلائی مشن بھی اپنے اختتام تک ملکی وے کہکشاں کے صرف 2 فیصد ستاروں ہی کا مطالعہ کرپائے گا۔
واضح رہے کہ ہمارا سورج بھی ملکی وے کہکشاں ہی کا ایک ستارہ ہے جو اس کے مرکز سے 25 ہزار نوری سال کے فاصلے پر (اپنے پورے نظامِ شمسی سمیت) واقع ہے اور ملکی وے کہکشاں کے گرد اپنا ایک پورا چکر دو کروڑ سال میں پورا کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔