- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- پگڑیوں کو فٹبال بنانے کا کہہ کر کیا پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکایا جارہا ہے؟ سپریم کورٹ
شیوسینا پاکستان کی مخالفت میں اپنی سیاست چمکارہی ہے، اوم پوری
ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اوم پوری کا کہنا ہےکہ شیوسینا ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانیوں کی مخالفت کرکے اپنی سیاست چمکارہی ہے اور انہوں نے ملک میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف نفرت پھیلا رکھی ہے۔
ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد فلم نگری سے ہی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں جس میں سلمان خان، کرن جوہر، سیف علی خان سمیت متعدد ہدایتکار بھی شامل ہیں تاہم اب بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اوم پوری نے انتہا پسند جماعت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر انتہا پسندوں کا کرن جوہر کے گھر کے باہرمظاہرہ
اوم پوری کا کہنا تھا کہ شیوسینا ہمیشہ سے ہی پاکستان اور پاکستانیوں کی مخالفت کرکے اپنی سیاست چمکا رہی ہے اور انہوں نے ملک میں اپنے ہی لوگوں کے خلاف نفرت پھیلا رکھی ہے جس کے باعث کئی قومیتیں ایک دوسرے سے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ شیوسینا توجہ حاصل کرنے کے لیے شو ر شرابہ کرتی ہے جس سے انہیں سیاسی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے دیکھو پاکستان سے جنگ لڑنے پر بضد ہے لیکن جنگ کے بعد کیا ہوگا کسی کو اندازہ نہیں ہے تاہم شیوسینا محب وطن بننے کی بجائے سرحد پر جا کرلڑائی کرے اور لوگوں کو بھڑکانا چھوڑ دے۔
اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو انتہاپسندوں کی دھمکیاں غلط اقدام ہے اور ان کو بھارت سے واپسی بھیجنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی کیوں کہ فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوگا جب کہ جس وقت پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی تو میں پاکستان میں تھا لیکن کشیدگی کے باوجود پاکستانیوں نے مجھے بہت پیار دیا ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی
واضح رہے کہ اداکار اوم پوری نے پاکستانی فلم ’’ایکٹر ان لا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جسے بے حد پسندکیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔