ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2016
پاکستانی فنکاروں نے 48 گھنٹے میں بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھکتنے کے لئے تیار ہوجائیں، ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی فوٹو: فائل

پاکستانی فنکاروں نے 48 گھنٹے میں بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھکتنے کے لئے تیار ہوجائیں، ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی فوٹو: فائل

ممبئی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف پاکستان نے آوازکیا بلند کی توجہاں مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی تو وہیں دوسری جانب انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستانی فنکاروں کو  48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اڑی واقعے کے بعد جہاں ایک طرف بھارت ہاتھ دھوکر  پاکستان کے پیچھے پڑگیا ہے تو وہیں دوسری جانب ہندوانتہا پسند بھی بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فن کاروں چھوڑنے پر تیار نہیں اورایسا ہی ہوا ریاست مہاراشٹرا میں جہاں ممبئی میں بھارت کی فلم انڈسٹری  بالی ووڈ واقع ہے۔

مہاراشٹرا کی ہندو انتہاپسند جماعت نرونیمن نے  پاکستانی فنکاروں کو 48  گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرانہوں نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھکتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو لات مارکر بھارت سے نکال دینا چاہیے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد باربھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک سے نکال باہرکرنے کی دھمکیاں دی جاتی رہی جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی وجہ  پاکستانی غزل گائیک غلام علی کومتعدد باربھارت میں اپنے شوز بھی منسوخ کرنا پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔