میرا کی بہن کینسر میں مبتلا، اداکارہ نے دل دہلا دینے والی تصویر شیئر کر دی

میرا کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک November 07, 2026

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کی صحت سے متعلق افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کی بہن شائستہ عباس کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ رہی ہیں اور زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔

میرا نے اپنی بہن کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بیماری کے دوران ان کے سر کے بال جھڑنے کی کیفیت دیکھی جا سکتی ہے۔

Auto Draft

Meera Shares Heartbreaking Update About Sister

\شائستہ عباس ماضی میں چند پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، تاہم بعدازاں تعلیم مکمل کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔