’کافی ود کرن‘ میں مہمان ذاتی زندگی پر بات کرنے سے محتاط ہوگئے، کرن جوہر

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ پروگرام میں کہی گئی معمولی بات بھی بڑی خبر بن سکتی ہے


ویب ڈیسک November 06, 2026

بھارتی فلمساز اور میزبان کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ان کے شو ’کافی ود کرن‘ سے جڑے ماضی کے تنازعات کے باعث اب شوبز شخصیات اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ 54 سالہ کرن جوہر ان دنوں پروگرام کے آخری سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ایک خصوصی انٹرویو میں کرن جوہر نے بتایا کہ وقت کے ساتھ شو میں گفتگو کا انداز بدل گیا ہے اور پہلے جیسی بے باکی اب دکھائی نہیں دیتی۔ ان کے مطابق مہمان اس بات سے محتاط رہتے ہیں کہ کہیں ان کا کوئی بیان تنازع کا باعث نہ بن جائے۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ پروگرام میں کہی گئی معمولی بات بھی بڑی خبر بن سکتی ہے، جس سے فنکاروں کے لیے تعلقاتِ عامہ کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اسی وجہ سے مہمان اب گفتگو کے دوران زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔