- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
کرن جوہر نے فواد خان کو رنبیر سے بہترین اداکار قرار دے دیا
ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر نے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو رنبیر کپور کے مقابلے میں بہترین اداکار قرار دے دیا۔
پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان جاندار اداکاری اورانتھک محنت کے باعث بالی ووڈ میں جگہ بنا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر ہدایتکار ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فواد خان بھارت چھوڑ چکے ہیں جس کے باوجود ان کی شہرت میں کمی نہیں آرہی اور بھارت کے معروف ہدایتکار نے فواد کو بہترین اداکار قرار دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر سے ایک پروگرام میں ان کی نئی آنے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکاروں رنبیر کپور اور فواد خان میں سے بہترین اداکار کے حوالے سے پوچھا گیا تو ہدایتکار نے فوراً فواد خان کوبہترین اداکار قرار دے دیا جب کہ کرن جوہرکا کہنا تھا کہ فواد خان کی اداکاری میں جدت موجود ہے جس کی وجہ سے رنبیر جانتا ہے کہ میں فواد خان کو ہی بہترین قرار دوں گا۔
واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکاشرما نے مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں ماہ ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔