- آئی پی ایل 2024: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- پشاور؛6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
- پاپوا نیو گینی میں لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 670 سے تجاوز کرنے کا خدشہ
- اسلام آباد: نوسربازوں نے غیرملکی خاتون کو لوٹ لیا
- شاہ محمود قریشی کی مزید مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی
- کراچی میں موسم گرم و مرطوب، موہن جودڑو میں درجہ حرارت 52.5 ریکارڈ
- امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جنگی اسلحے کی فروخت پر پابندی ہٹانے کا امکان
- القسام بریگیڈ کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ
- وفاقی دارالحکومت میں پہلی ’ اسلا م آباد نائٹ رن‘ کا انعقاد
- لاہور کے پارک پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم
- دلہا کی جانب سے دلہن کا بوسہ لینے پر شادی میدان جنگ بن گئی
- کیٹوجینک ڈائیٹ ذہنی صحت کےلیے مفید قرار
- گوگل فوٹوز اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا
- وزیراعظم کا ناروے کے ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم
- آسٹریلین والی بال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
- دوسری جنگ عظیم میں ڈوبنے والی امریکی آبدوز کا ملبہ 80 سال بعد مل گیا
- سیف سٹی کراچی منصوبے کیلئے 3 ارب سے زائد کی خطیر رقم جاری
- کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق
- بشام حملہ ٹی ٹی پی نے کیا، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، وزیرداخلہ
- بھارت میں بچوں کے اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی؛7 نومولود ہلاک
خان پور میں الم ناک سانحہ
ٹریفک حادثات کی شرح میں پاکستان میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ٹریفک حادثات کے اعدادوشمار دیکھیں تو رونگھٹے کھڑے ہوجائیں ۔ تازہ ترین المناک سانحہ جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے خان پورکے علاقہ دھریجہ نگرکے قریب 2 بسوں میں ہولناک تصادم کی صورت میں پیش آیا ہے، ستائیس قیمتی جانیں گئیں اور پچاس افراد زخمی ہوگئے، وجہ حادثے کی وہی روایتی تھی یعنی تیز رفتاری، دونوں بسوں کے ڈرائیورموقعے پر ہلاک ہوگئے، کنڈیکٹرز محفوظ رہے۔
نہ یہ پہلا سانحہ اور نہ آخری۔ ٹریفک قوانین موجود، لیکن ان پر کوئی عمل نہیں کرتا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد ، فیصل آباد، ملتان ، حیدرآباد ،کوئٹہ ، پشاور تو بڑے شہر ہیں، چھوٹے قصبوں اور دیہات تک ٹریفک حادثات سے محفوظ نہیں۔کراچی کے حوالے سے کل کی خبریں دیکھیے تیزرفتار ٹریلر اورٹرک نے تین موٹر سائیکل سوارکچل دیے۔نیوسبزی منڈی میں ٹریلرکی ٹکر سے تین موٹرسائیکل کچلے گئے دوجان سے گئے اور تیسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ٹریلر ڈرائیور موقعے سے فرار ہوگیا۔
راشد منہاس روڈ پر تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا ۔ جب شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے تو پھر شہر میں قاتل ٹرک اور ٹریلر ڈرائیور کیوں دندناتے پھرتے ہیں۔سماجی اور حکومتی سطح پر ٹریفک قوانین کے احترام کے حوالے سے معاشرے میں شعور وآگہی پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے، جبتک ہم اخبارات، الیکٹرانک میڈیا کی مدد سے عوام میں شعور بیدار نہیں کریں گے، اس وقت یہ حادثات کا تسلسل جاری رہے گا، سڑکیں مقتل بنیں رہیں گی اور اپنی پیاس انسانی خون سے بجھاتی رہیں گی۔
ٹریفک قوانین پر عمل کرنے والی قومیں مہذب اور تہذیب یافتہ کہلاتی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری بحیثیت قوم ہم جب تک نہیں کریں، ہماری حالت نہیں بدلے گی، اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد کو سخت ترین سزائیں نہیں دی جائیں گی اس وقت تک ان حادثات پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔