- حافظ نعیم کا گندم کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم، وزیراعلی ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان
- عمران خان نے مذاکرات کا اختیار دیدیا لیکن ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، شبلی فراز
- آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی
- پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی
- لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنا
- اگر عمران خان جنگ ہار گیا تو پاکستان افریقا کا کوئی ملک بن جائے گا، فواد چوہدری
- پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ
- وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن
- ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی
- اسامہ، زمان ڈراپ کیوں ہوئے؟ سابق کرکٹر نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- سندھ حکومت کا سرکاری جامعات میں خلافِ ضابطہ تمام الاؤنسز روکنے کا حکم
- کولمبیا کا اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
- مخصوص نشستوں پر حلف؛ وزیراعلیٰ اور اسپیکر پخونخوا اسمبلی سے جواب طلب
- کراچی: ہوٹل پر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- کراچی ائیرپورٹ پر 19 کروڑ مالیت کا 9.5 کلو زیور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- اقوام متحدہ مبصر نے اسرائیل کو جنگی جرم کا مرتکب قرار دے دیا
- قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی کیا ہوگی؟ سلیکشن کمیٹی نے لب کشائی کردی
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید
- حسن علی کی واپسی! شائقین نے سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھادیا
ڈے نائٹ ٹیسٹ، اظہرالدین نے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا
شارجہ: اظہرالدین نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا، سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ رات کو کنڈیشنز یکسر تبدیل ہونے سے ٹیموں کو مشکلات درپیش آتی رہیں گی، تجربہ کامیاب ہونے کی توقع نہیں کر سکتے، ان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کا نزلہ صرف کرکٹ پر ہی گرانا درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے کیریئر کو بریک لگ گئی تھی تاہم سیاست کے ساتھ وہ اس کھیل سے اپنی وابستگی کسی نہ کسی طور برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان کے مشورے پر ہی یونس خان نے اپنی تکنیکی خامی درست کرتے ہوئے انگلینڈ میں ڈبل سنچری بنائی، اظہرالدین یواے ای کی اکیڈمی میں نوعمر کرکٹرز کو ٹریننگ دینے میں مصروف ہیں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا سلسلہ زیادہ نہیں چل سکے گا، دن کی روشنی میں کھیلے جانے والے میچز میں کنڈیشنز کا بہت زیادہ فرق ہوتا ہے، مثال کے طورپر سہ پہر کو گرمی اور روشنی بہت مختلف جبکہ رات کو ماحول یکسر تبدیل ہوجاتا ہے،پنک بال کا رویہ بھی قطعی مختلف ہے، اس تجربے کا مستقبل میں بھی جاری رہنا یقینی نظر نہیں آتا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کاٹی، بعد ازاں ایک طریقہ کار کے مطابق ان کی واپسی بھی ہوگئی، بھارتی بولر سری سانتھ کو بھی دوسرا موقع ملنا چاہیے، وہ اچھی رفتار سے بولنگ اور سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کی کرکٹ باقی ہے۔
اظہر الدین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی کشیدگی کا نزلہ صرف کرکٹ پر ہی گرایا جانا درست نہیں، اداکاروں اور گلوکاروں پر بھی پابندی عائد کردی جائے،یا کرکٹرز اور باہمی مقابلوں کے راستے بھی کھول دیے جائیں، دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔