- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
بھارتی فوجی کے بعد پولیس اہلکار نے بھی مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑدیا
نئی دلی: بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار کی اپنے ادارے کی زبوں حالی کا پردہ فاش کرنے کی ویڈیو ابھی سوشل میڈیا پر زیر بحث تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے بھی مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑدیا۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی پی آر ایف) کے کانسٹینل جیت سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ ہم سی آر پی ایف والے لوک سبھا، راجیہ سبھا اور پنچایت کے چناؤ سمیت ہر قسم کی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم وی آئی پی، وی وی آئی پی سیکیورٹی، مندر، مسجد، چرچ، گوردوارا سمیت ہر جگہ پر بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں لیکن اتنا کچھ کرنے کے باوجود بھی بھارتی آرمی اور سی آر پی کی سہولیات میں بہت زمین اور آسمان کا فرق ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوجی نے اپنی ہی فوج کی پتلی حالت بتادی
سی پی آر ایف اہلکار کا نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ناجانے کتنے اسکول اور کالجز ہیں جن کے ٹیچرز کو 50 سے 60 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے جب کہ یہ خوشی کے تمام تہوار اپنے گھر والوں کے ساتھ مناتے ہیں لیکن ہم کبھی چھتیس گڑھ، کبھی جھاڑ کھنڈ اور کبھی مقبوضہ کشمیر کی وادیوں میں پڑٓے رہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا اہلکار تیج بہادر لاپتہ
بھارتی پولیس اہلکار نے مزید کہا کہ نہ تو ہمیں وقت پر چھٹی ملتی ہے اور نہ ہی کوئی وظیفہ ملتا ہے، کیا اتنی ڈیوٹیاں کرنے کے باوجود بھی ہم اس کے حقدار نہیں ہیں، آرمی کو پنشن ہے لیکن ہماری پنشن تھی وہ بھی بند کر دی گئی ہے، 20 سال بعد ہم نوکری سے ریٹائر ہوں گے تو نہ تو ہمیں سابقہ فوجیوں کا کوٹہ ملتا ہے اور نہ ہی میڈیکل کی سہولیات ملتی ہیں، ہمیں آرمی کو ملنے والی سہولیات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ہمارے ساتھ اتنی زیادتی کیوں ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔