- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
فیس بک نے ’ اسٹیشن ایف‘ کے نام سے دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ کیمپس کا آغاز کردیا
پیرس: فیس بک نے فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ گیراج کا منصوبہ پیش کردیا ہے جسے ’اسٹیشن ایف‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ اس سال اپریل میں باضابطہ کام شروع کردے گا۔
ہم جانتے ہیں کہ دنیا کی مشہور کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ گیراجوں میں شروع ہوئی ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پیرس کے ایک یادگار مقام پر 3 ہزار ڈیسک لگائی گئی ہیں جس کا انتظام فرانسیسی ارب پتی زاویئر نیل نے کیا ہے۔ ان کے مطابق فیس بک وہ پہلی کمپنی تھی جس نے اس پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسٹیشن ایف کے تمام اخراجات بھی نیل ہی برداشت کریں گے اور اس سے قبل وہ درجنوں ایسی کمپنیاں بناچکے ہیں جو ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کررہی ہیں۔
اپریل میں یہ گیراج باضابطہ کام شروع کردے گا جس میں فیس بک 80 ڈیسک قائم کرے گی اور ہر ماہ میں 10 سے 15 کمپنیوں کے قیام میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔ اسٹیشن پر پہلے ہی فیس بک لوگو لگادیا گیا ہے۔ ان میں سے چند نئی اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں چیک، میپسٹر، دی فیبیولس، ون کلب اور کاروس ہیں۔ فیس بک پر کروڑوں سرگرم صارفین ہیں اور وہ اس بل پر لوگوں کو کمپنی بنانے کی جانب راغب کرے گی۔
اس موقع پر فیس بک کی سی او او شیرل سینڈبرگ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ایکولے 42 اور سائنسز پی او نامی پہلی پالیسی لیب بھی فیس بک بنائے گی۔ تاہم یہ اسٹیشن ایف سے ہٹ کر ایک پروگرام ہے جس میں ہر ہفتے 30 طالبعلم دنیا کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے خیالات پیش کریں گے۔
اسٹیشن ایف ایک قدیم ریلوے اسٹیشن کا حصہ ہے جس میں ایک ہزار کمپنیاں شروع ہوسکتی ہیں اور اس کا رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے ذیادہ ہے.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔