- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
- پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
- پاکستان کے ڈیری سیکٹر کو مسلسل چیلنجوں کا سامنا، ماہرین
- کھانسی جان لیوا کب ثابت ہوتی ہے؟
- ہر مشہور شخص لیڈر نہیں بن سکتا
- بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
- ازدواجی زندگی نے مجھے سیلز بزنس میں ماہر بنا دیا، امریکی شہری
- عامر 15سال بعد ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل کی تاریخ دہرانے کے خواہاں
- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس کو شکست دیدی
پورٹ آف اسپین: ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف باآسانی 14.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپننگ بلے باز ایون لیوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر سب سے زیادہ 91 رنز بنائے، مارلن سیموئلز18 اور چیڈوک والٹن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیسن محمد 17 اور لینڈل سیمنز 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپننگ بلے باز احمد شہزاد پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر 4 رنز بنانے کے بعد بولڈ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز عماد وسیم کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔ تیسری وکٹ پر کامران اکمل اور بابراعظم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 92 تک پہنچا تو کامران اکمل 48 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد شعیب ملک 2، بابراعظم 43، سرفراز احمد 3 اور فخرزمان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمول بدری نے 2، سنیل نارائن، کارلوس بریتھ ویٹ، کیسرک ولیم اور مارلن سیموئلز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے 4 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی اور دونوں میچز میں شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔