- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
انسداد اسمگلنگ کی 42 کارروائیوں میں 24 کروڑ کا سامان ضبط
کراچی: ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آرکراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ (جولائی تا دسمبر2012) کے دوران سندھ بلوچستان زون میں انسداد اسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں کے دوران 24 کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا اورلگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آرکراچی کے اعدادوشمارکے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے جولائی 2012 تا دسمبر 2012 کے دوران اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے 42 کامیاب کارروائیوںمیں 15 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار903 روپے کے لیپ ٹاپ، بھارتی ممنوع گٹکا، غیرملکی سگریٹس، لیڈیز فیبرکس، پلاسٹک دانہ، ایئرکنڈیشنرز، بھارتی سیاہ چائے، ٹائرز، کمبل، سی آرٹی مانیٹر، ایرانی ڈیزل، بھارتی ناقص سی این جی سلنڈرز، شراب اورہیروئن بازیاب کر کے ضبط کیں۔
علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسمگل شدہ اورنان کسٹمزڈیوٹی پیڈلگژری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے25 سے زائد کارروائیوں میں 9 کروڑ34 لاکھ 75ہزار 909 روپے مالیت کی لینڈکروزر، مرسیڈیز، ٹویوٹاکرولا، ٹویوٹاسرف، پجیرو، پراڈو سمیت دیگر لگژری گاڑیاں ضبط کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔