- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
یونان کے سابق وزیراعظم ’خط بم‘ حملے میں زخمی
ایتھنز: یونان میں سابق وزیراعظم کی گاڑی میں ہونے والے خط بم دھماکے میں لوکاس پاپا ڈیموس اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سابق وزیراعظم لوکاس پاپا ڈیموس کی گاڑی پر خط بم حملہ کیا گیا جس میں لوکاس پاپا ڈیموس اور ان کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم اور ان کے ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 69 سالہ لوکاس پاپا ڈیموس کو ٹانگوں، ہاتھوں اور پیٹ میں زخم آئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ لوکاس پاپا ڈیموس کو نومبر 2011 میں اس وقت یونان کا عبوری وزیر اعظم بنایا گیا تھا جب ملک شدید سیاسی و معاشی بحران کا شکار تھا۔ لوکاس پاپا ڈیموس یورپی سنٹرل بینک کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ رواں برس مارچ میں بھی یونان سے آئی ایم ایف کے پیرس میں واقع دفتر میں خط بم بھیجا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا تھا، بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ملازم زخمی بھی ہوا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔