- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
سچن ٹنڈولکر، باہو بلی 2 کا سحر توڑنے میں کامیاب
ممبئی: دنیائے کرکٹ کے مایاناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سچن: اے بلین ڈریمز‘‘ ریلیز کے پہلے روز باہو بلی 2 سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکی لیکن باہو بلی کا سحر توڑنے میں ضرور کامیاب ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کو بھارت میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے اور ملک بھر میں ان کے کروڑوں مداح ہیں، سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم سچن: اے بلین ڈریمز میں خود مرکزی کردار ادا کیا جب کہ فلم کو بیک وقت چار زبانوں ہندی، مراٹھی، تیلگو اور انگلش میں ریلیز کیا گیا جس کی وجہ سے فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز 8 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔
گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے سحر سے لوگ اب تک نہیں نکل سکے تھے لیکن سچن: اے بلین ڈریمز ’’باہو بلی 2‘‘ کا سحر توڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور فلم کو بھارت میں بڑے پیمانے پر پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکیو ڈرامہ سچن: اے بلین ڈریمز نے ریلیز کے پہلے دن 8 کروڑ 40 لاکھ کا متاثر کن بزنس کیا۔ سچن ٹنڈولکر کی بڑی فالوور شپ کی وجہ سے فلم کو پورے بھارت میں تقریبا 2400 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا اور ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود فلم کو لوگوں کی جانب سے بہت اچھا ردعمل موصول ہوا۔
Considering it's a docu-drama, #SachinABillionDreams opens IMPRESSIVELY… Fri ₹ 8.40 cr. India biz [Hindi, Marathi, Tamil, Telugu, English]
— taran adarsh (@taran_adarsh) May 27, 2017
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم میں نہ صرف سابق بھارتی کرکٹر کی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے بلکہ ان کے بچپن سے لے کر کیرئیر کے اختتام تک ہر چیز کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس سے شائقین کو ان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملے گا۔ سچن ٹنڈولکر پہلی بھارتی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں خود مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔