- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
بالی ووڈ ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے اداکاری بھی شروع کردی
ممبئی: منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس، پی کے اور ایسی ہی کئی کامیاب فلموں کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
کئی بلاک بسٹر فلموں کے خالق راج کمار ہیرانی کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے راج کمار ہیرانی معیاری موضوعات پر فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں، راجکمار ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ اداکار پاریش راول ان کے والد سنیل دت کے کردار میں نظر آئیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت پر بننے والی فلم ریلیز سے پہلے ہی 180 کروڑ روپے کماگئی
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ راجکمار ہیرانی بھی اس میں شامل ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ راجکمار پردے کے پیچھے نہیں بلکہ کیمرے کے سامنے آکر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیرانی فلم میں باقاعدہ کوئی کردار ادا نہیں کریں گے بلکہ فلم کے اختتام پر اپنی پہلی سپرہٹ فلم ’’منابھائی ایم بی بی ایس‘‘ کے متعلق چند باتیں شائقین کے ساتھ شیئر کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر کپور 90 کی دہائی کے سنجے دت بن گئے
واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے گزشتہ کئی عرصے سے جاری ہیں فلم میں رنبیر کپور نے سنجے دت کی طرح نظرآنے کیلئے کڑی محنت کی ہے فلم میں رنبیر کے علاوہ پاریش راول ، سونم کپوراور منیشا کوئرالہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔