- کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- کراچی؛ کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزمان گرفتار
- وزیراعلیٰ کی کوئٹہ پریس کلب کو تالا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
- اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- الیکٹرانک کرائم ایکٹ پر سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل
- پولٹری سیکٹر میں باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے چوزوں کی قیمت کے تعین کا انکشاف
- ابراہیم رئیسی کی جگہ بننے والے نئے عبوری صدر کون ہیں؟
- تیزگام ایکسپریس میں پریمیئم لاؤنج ڈائننگ کار کی سہولت فراہم
- جھوٹی خبر پر 30 لاکھ ہرجانہ ہوگا، ہتک عزت قانون پنجاب اسمبلی میں پیش
- کراچی: نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار
- اسرائیل کا شام میں ایران کے ٹھکانوں پر حملہ؛ 6 اہلکار جاں بحق
- چین کے پرائمری اسکول میں چاقو بردار خاتون کا طلبا پر حملہ؛ 2 ہلاک اور 10 زخمی
- وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت
- خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں
- جاپان میں ریکونز نے تباہی مچادی
- ماہرین نے لوگوں کی عمر میں 5 سال کے اضافے کی پیشگوئی کردی
- احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ
- کراچی ؛ بیوی کے ناراض ہوکر میکے جانے پر شوہرنے خودکشی کرلی
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف
- عالمی فوجداری عدالت؛ اسرائیلی وزیراعظم اور حماس رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کا امکان
مقبوضہ کشمیر؛جعلی مقابلے میں ملوث5 فوجیوں کی عمر قید منسوخ
سری نگر / نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں ایک بھارتی فوجی عدالت نے مژھل جعلی مقابلے میں ملوث اپنے 5 اہلکاروں کو دی جانے والی عمر قید کی سزا منسوخ کر دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے اپریل 2010 میں ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں 3 کشمیریوں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی ٹربیونل نے قاقل فوجیوں کی ضمانت بھی منظور کی جنھیں جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے قبل ازیں نوکری سے نکال کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔مجرم فوجیوں کے وکلا میجر آنند کمار اور میجر ایس ایس پابنڈے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جسٹس وی کے شالی کی سربراہی میں قائم آرمڈ فورسز ٹریبونل نے ان اہلکاروں کی سزا منسوخ کی ہے۔ 29 اپریل 2010کو 27سالہ شہزاد احمد خان، 20سالہ ریاض احمد لون اور 19سالہ محمد شفیع لون کو بھارتی فوجیوں نے اغوا کر کے ضلع بارہمولہ کے گاؤ ں نادی ہل لایا تھا جہاں ایک جعلی مقابلے میں قتل کر کے انھیں غیر ملکی دہشت گردوں کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف مقبوضہ علاقے بھر پر زبردست مظاہرے کیے گئے تھے۔
دریں اثنا جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین یاسین ملک کے عدالتی ریمانڈ میں 5اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔یاسین ملک کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ان کا مزید 10 روزہ ریمانڈ دیدیا۔ بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو متعدد پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ جمعے کوسری نگر کے علاقے ڈل گیٹ سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انھیں 25جولائی تک عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل سرینگر بھیج دیا گیا تھا۔ جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فورم’جے کے ڈی ایف‘ نے بھارت اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا کے وسیع تر مفاد میں تنازع کشمیر کو حل کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔