- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
شائقین نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو پسند کیا، عروہ حسین
کراچی: اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ یہ میرے شائقین کی بدولت ممکن ہوا ہے جنہوں نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو پسند کیا ہے
عروہ حسین کی عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں ’’نامعلوم افرادٹو‘‘ اور پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ عوام میں مقبول ہوگئیں، تاہم پنجاب نہیں جاؤنگی میں ان کے کردار دردانہ ایک مکالمہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور اس سے متعلق مختلف وائرل مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر گرد کررہی ہیں۔
اس حوالے سے عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میرے کردار کے مکالمہ کو جو شہرت ملی ہے وہ شاید ہی اب تک پاکستانی فلموں میں کسی اور مکالمہ کو ملی ہو، یہ میرے شائقین کی بدولت ممکن ہوا ہے جنہوں نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو پسند کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ یہ سال بہت مصروف رہا ہے، عید پر دو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو کہ اب تک باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہیں، دونوں فلمیں ہمیشہ دل کے قریب رہیں گی اور عرصہ تک لوگوں کے دلو ں پر راج کریں گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ رواں سال دسمبر میں ان کی ایک اور فلم’’رنگریزا‘‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے، جو کہ موسیقی پر مبنی رومانوی ڈرامہ ہے جس میں یہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، دیگر کاسٹ میں بلال اشرف، تنویر جمال، اکبر صبحانی، سلیم معراج،عمران پیرزادہ، شاہد نقوی، صبا فیصل، سیمی پاشا، گوہر رشید، عروہ حسین و دیگر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات نوجوان ہدایت کار عامر محی الدین نے دی ہیں، فلم رنگریزا موسیقی پر مبنی ہے جس میں کلاسیکل قوالی اور پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ رومانوی کہانی کو بھی شامل کیا جائے گا، فلم کی کہانی اختر قیوم نے تحریر کی ہے۔
عروہ نے بتایا کہ فلم رنگریزا کی موسیقی ایک ایک کر کے سوشل میڈیا پر ریلیز کی جارہی ہے جو کہ کافی پسند کی جارہی ہے، فلم کو 21 دسمبر کوعالمی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔