- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
آئندہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان کیلیے انعامی اسکیمیں لانے پرغور
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین و دیگر انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے خصوصی انعامی اسکیم کے علاوہ بڑے ٹیکس دہندگان کیلیے خصوصی اسکیمیں متعارف کرانے کی تجاویز کا جائزہ لیناشروع کردیا ہے جن کا بنیادی مقصد ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہے۔
وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ تجویز ہے کہ جو تنخواہ دار ملازمین اور انفرادی ٹیکس دہندگان باقاعدگی کے ساتھ 10 ہزار روپے سالانہ سے زائد ٹیکس ادا کر رہے ہیں انہیں خصوصی ریوارڈ اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں اور ان کے ساتھ سرکاری اداروں میں بھی ترجیحی سلوک کیا جائے۔
اس کے علاوہ بڑے ٹیکس دہندگان کیلیے جو اسکیم زیر غور ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تمام این ٹی این نمبرز کے لیے انعامی قرعہ اندازی کی جائے اور جو این ٹی این اس قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائیں انہیں انعامات دیے جائیں، اس سے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ ملے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان تجاویز کا حتمی جائزہ لیا جارہا ہے اور ان تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے کر آئندہ مالی سال کے لیے فنانس بل کے مسودے میں شامل کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تجاویز ایف بی آر کی فیلڈ فارمشنز سے بھی دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس دہندگان کو مراعات دی جائیں اور جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس جمع کرارہے ہیں انہیں خصوصی پروٹوکول دیا جائے تاکہ نہ صرف انکی حوصلہ افزائی ہو بلکہ دوسرے لوگ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔