- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
بنگلادیش میں بھی روہنگیا مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا
کاکس بازار: بنگلادیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کے ریاستی مظالم سے جان بچاکر بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیائی مہاجرین کو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناکر مواصلاتی رابطوں سے محروم کردیا گیا ہے۔ بنگلادیشی حکومت نے ٹیلی کمیونکیشن کمپنیوں کو روہنگیا ئی افراد کو موبائل فون کنکشن فروخت کرنے سے سختی سے منع کردیا ہے اور اس بات کا پابند کیا ہے کہ کسی بھی پناہ گزین کو سمِ فروخت نہ کی جائےجب کہ حکومت نےموبائل کنکشن فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانےکا فیصلہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: روہنگیا پناہ گزینوں کو پاکستانی ایجنسی اور داعش ایجنٹ
وزارت مواصلات کے جونیئر وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث روہنگیاں پناہ گزینوں کا مواصلاتی رابطہ ختم کرنا جائز قرار دیا گیا ہے تاہم پناہ گزینوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کے بعد انہیں سم کارڈ کا اجراء کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ میانمار حکومت کی مسلم کش کارروائیوں کے بعد ریاست راکھائن سے 4لاکھ 30ہزارسے زائد روہنگیا ہجرت کرکے بنگلادیش میں پناہ لیے ہوئے ہیں جنہیں خوراک کی کمی ،ادویات کی عدم فراہمی اور رہائش کی مشکلات درپیش ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔