- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
پنجاب سینسر بورڈ کا ’نامعلوم افراد 2‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
کراچی: فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کی ٹیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرنے کے فیصلے کے بعد پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کا دوبارہ جائزہ لیا اور اس پر عائد پابندی ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے خصوصی بات کرتے ہوئے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری پریس کانفرنس کے بعد پنجاب سینسر بورڈ نے فلم کا دوبارہ جائزہ لیا جس میں انہیں کسی قسم کا غیر اخلاقی مواد نظر نہیں آیا اور اس لیے سینسر بورڈ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کی پروڈیوسر فضا علی مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں چلنے والی فلم کو اچانک پنجاب میں بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، حکومت پنجاب کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں پیٹشن دائر کر دی ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم کو تینوں سینسر بورڈز نے پاس کیا لیکن فلم کو 36 دن کے بعد اچانک بند کرنا انوکھی منطق ہے، فلم اب تک 21 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ کسی فرد واحد کو اس فلم سے دشمنی ہے جب کہ ایک اخبار نے فلم کے خلاف غلط خبریں شائع کیں، ممکن ہے اس کو بنیاد بناکر فلم کو سینما سے اتار دیا گیا ہو۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پنجاب حکومت نے ’’نامعلوم افراد 2‘‘ کی نمائش پر پابندی لگادی
فلم کے ہدایت کا ر نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ اگر فلم کے کسی سین پر اعتراض ہے تو سینسر بورڈ نے اسے پہلے پاس کیوں کیا، دنیا بھر میں ایک سینسر بورڈ ہوتا ہے ہمارے ہاں 3،3 سینسر بورڈ ہیں اور تینوں نے پہلے فلم کو پاس کیا لیکن سینما میں نمائش کے بعد ہٹانا سراسر زیادتی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز پنجاب حکومت نے فلم ’نامعلوم افراد 2‘ پر نامناسب مواد کی موجودگی کے باعث پابندی عائد کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔