- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
- تعریف کرنے پر حارث کوہلی کے شکرگزار، عامر سے سیکھنے کے منتظر
- موٹروے ایم نائن کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم، 3 مسافر جاں بحق
- دوستی نہیں ٹیم کا سوچیں
- ملک کو سنگین چیلنجز درپیش...انا پرستی چھوڑ کر مل بیٹھنا ہوگا!
- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکار
ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکارہوگئی۔
بالی ووڈ کے مایہ نازہدایتکارسنجے لیکا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی شوٹنگ کے آغاز سے شروع ہونے والے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ایک بار پھر فلم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’پدماوتی‘‘ تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، کبھی فلم کا سیٹ جلایا گیا تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا اور اب ایک بارپھرفلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا کی شکل جیسی بنائی گئی رنگولی کو تقریباً 100 سے زائد لوگوں نے خراب کیا۔
اس خبرکوبھی پڑھین: سنجے لیلا کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی
دپیکا کی شکل کی رنگولی بنانے کے لیے معروف آرٹسٹ کو بلایا گیا جنہوں نے دیوالی کے جشن کے لیے 48 گھنٹے کی محنت سے رنگولی کو باریکی سے بنایا تاہم 100 سے زائد افراد نے پہلے اس رنگولی کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیربعد آرٹسٹ کی محنت پر پوری طرح پھیردیا۔ جس کی تصویر خود آرٹسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔
#padmavati Rangoli Controversy!
A crowd of 100 people cried JAY SRI RAM AND rubbed out my 48hrs' intense work! Shocked!@RanveerOfficial pic.twitter.com/0yWbE7Jqfa— KARAN K. (@KARANK19522136) October 16, 2017
دوسری جانب بھارت میں راجپوتوں کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ فلم کی اسکریننگ سے قبل وہ فلم کو دیکھیں گے تاکہ فلم کی ہدایتکارنے اگرتاریخی حقائق کو مسخ کیا ہوتو اس میں تبدیلی لائی جاسکے۔
واضح رہے کہ فلم یکم دسمبرکو سینیما گھروں کی زینت بنے گی اورفلم میں اداکارشاہد کپور، رنویر سنگھ اوردپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔