- نیلم جہلم پراجیکٹ میں نقائص اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- سپریم کورٹ کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
- کشتی کو چھپانے کیلئے باڑ لگانے کی ہدایت، شہری کا انوکھا طریقہ
- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار
لندن: ماحولیاتی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کو دنیا کا آلودہ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
آلودگی کے حوالے سے برطانوی ادارے لینسٹ میڈیکل جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آبی، فضائی اور ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دنیا بھر ہونے والی جنگوں، غذائی قلت اور گندے پانی سے سالانہ ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔ 2015 میں دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کے باعث ہلاک ہوئے۔
آلودگی سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں بھارت کا پہلا نمبر ہے جہاں صرف 2015 میں 25 لاکھ افراد آلودہ ماحول کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جب کہ بھارتی فضاؤں میں زہریلی مادوں نے ہر چوتھے شہری کو متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندروں کی ہوائی قوت سے پوری دنیا کے لیے بجلی بنائی جاسکتی ہے
آلودہ ترین ممالک کی فہرست میں چین دوسرے نمبر ہے جہاں 2015 میں 18لاکھ افراد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے قبل ازوقت زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے زیادہ متاثرہ ممالک میں بنگلادیش ،شمالی کوریا،جنوبی سوڈان،ہیٹی،افریقی ریجن اور جنوبی ایشیائی ممالک شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔