- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
عثمان شنواری کی21 گیندوں پر 5 وکٹیں، کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے
شارجہ: سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی بولر عثمان شنواری نے شاندار ریکارڈ بنا ڈالا۔
نوجوان پیسر عثمان شنواری نے سری لنکن بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے اپنے پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میں 20 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم کو پویلین کا راستہ دکھایا اور اپنی شاندار کارکردگی سے کئی ریکارڈ بھی بنائے، عثمان شنواری پاکستان کی جانب سے سب سے کم گیندوں پر 5 شکار کرنے والے بولر بن گئے ہیں، وہ 2001 کے بعد پاکستان کی جانب سے کسی بھی ٹیم کے خلاف پہلی پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں، انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کرنے کیلیے صرف 3.3 اوورز یعنی 21 گیندیں کروائیں جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا بہترین اسپیل ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی
The 5th ODI Player of the Match goes to @Usmanshinwari6 after a stunning 21-ball five wicket haul! #PAKvSL pic.twitter.com/BCGcuXncGp
— ICC (@ICC) October 23, 2017
ون ڈے کرکٹ میں میچ کے آغاز میں سب سے کم گیندوں میں 5 وکٹوں کا اعزاز سری لنکن لیفٹ آرم پیسر چمندا واس کے پاس ہے جنہوں نے ورلڈ کپ 2003 میں بنگلا دیش کے خلاف 16 گیندوں میں 5 وکٹیں اڑائیں جن میں سے پہلی 3 وکٹیں انہوں نے میچ کی پہلی 3 گیندوں پر حاصل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ نیدرلینڈ کے وین درگگٹن کینیڈا کے خلاف 20 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان شنواری کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں، پی ایس ایل سیزن ٹو میں کراچی کنگز کی جانب سے فوری طلب کیے جانے پر انہوں نے اپنی دعوتِ ولیمہ چھوڑ دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔