- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ ٹائیگرزندہ ہے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خانز کسی تعارف کے محتاج نہیں اور انہیں اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے تشہیر کی بھی ضرورت نہیں پڑتی البتہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا انڈسٹری میں ایک الگ ہی مقام ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے جب کہ ان کی فلموں کے پوسٹر اور ٹریلر ہی دھوم مچانے کے لئے کافی ہوتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں سلومیاں کے دبنگ ایکشن
سلو میاں کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور اب تک ٹریلر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ مداحوں میں فلم کی مقبولیت اور دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر فلم کے ٹریلر کو 4 گھنٹے میں 12 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ میری نئی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی کاغم بھلادے گی،سلمان خان کا دعویٰ
خود سلمان خان کو بھی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ایک انٹریو میں کہا تھا کہ میری نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کا غم بھلا دے گی۔
Wow… Totally Dhamakedar trailer… Tiger is back and his roar is louder than ever!!! https://t.co/P0iOwvSj64
— Kabir Khan (@kabirkhankk) November 7, 2017
دوسری جانب سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے ہدایت کار کبیر خان نے بھی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ’فلم کا ٹریلر دھماکے دار ہے اور ٹائیگر واپس آگیا ہے جس کی دہاڑ پہلے سے بھی زیادہ ہے۔
Blockbuster!!!!! https://t.co/4eVoa8xdA4
— Karan Johar (@karanjohar) November 7, 2017
بالی ووڈ کے کامیاب ترین فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے بھی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بلاگ بسٹر ہے۔
واضح رہے کہ فلم’ ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔