فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں سلومیاں کے دبنگ ایکشن

ویب ڈیسک  منگل 31 اکتوبر 2017
فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کی تصویریں منظر عام پر آگئی۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے ہیں جب کہ کچھ روز قبل سلمان خان نے ٹویٹر پرفلم کے پوسٹرز بھی شیئر کیے تھے مگر اب بالی ووڈ کے تجریہ کار ترن آدارش نے ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کی مختلف تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔

ایک تصویر میں سلمان خان اور کترینہ کیف فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ترن آدارش نے ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کی تصویریں پہلی بار ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں جب کہ یہ شوٹنگ آسٹریا، یونان، مراکش اور ابوظہبی میں کی گئی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے پوسٹر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی شوٹنگ اچھے مقامات پر کی گئی تھی جسے لوگوں نے بے حد سراہا تھا لہذا لوگوں کی پسند کو مدنظررکھتے ہوئے فلم کے سیکوئل میں بھی شوٹنگ کے لیے 4 مختلف ممالک کا انتخاب کیا گیا کیوں کہ کچھ مناظر کو فلم کا اہم حصہ بنانے کی ضرورت تھی۔

واضح رہے فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ 2012 میں ریلیزہوئی تھی جس میں ہدایت کاری کے فرائض کبیر خان نے انجام دیے تھے تاہم دوسرے سیکوئل میں ہدایت کار کو تبدیل کیا گیا ہے جب کہ فلم رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔