- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
امریکا میں تربوز نے ایک شخص کو 75 لاکھ ڈالر کا معاوضہ دلوا ڈالا
منٹگمری: امریکا میں عدالت نے وال مارٹ انتظامیہ کو تربوز خریدنے کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی ریاست الباما میں واقع دنیا کے معروف ترین سپر اسٹور ’’وال مارٹ ‘‘کے اسٹور میں شاپنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک سابق فوجی شاپنگ کے دوران ٹھوکر کھا کر گرا اور زخمی ہوگیا بعدازاں اس نے اسٹور انتظامیہ پر 7.5ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا اور اب عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست الباما کے شہر فینکس سٹی میں جون 2015ء میں پیش آیا تھا جس میں 59 سالہ سابق فوجی ہنری واکر خریداری کے لیے ریاست الباما میں واقع سپر اسٹور وال مارٹ میں داخل ہوا اس نے اسٹور پہنچ کر ایک خانے سے تربوز اٹھایا جہاں اس کا پاؤں لکڑی کے بنے خانے میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ نیچے اس قدر زور سے گرا کہ اس کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
حادثے کے بعد ہنری نے وال مارٹ کو لوگوں کے لیے غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے انتظامیہ پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا،جج نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی اور اسٹور انتظامیہ کو ہنری کو 7.5 ملین ڈالر زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ دیا کہ متاثرہ شخص اپنی جگہ درست ہے ۔
دوسری جانب وال مارٹ انتظامیہ کے ترجمان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے مایوسی ہوئی جب کہ ہرجانے کی متعین کردہ رقم نقصانات کی پیش کردہ حقیقت سے کہیں زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔