بھارتی جارحیت اور پاکستان کا منہ توڑ جواب؛ لمحہ بہ لمحہ کی خبر

بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فوج کا دندان شکن جواب، قوم کے بہادر جوانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام سڑکوں پر نکل آئے
Updated Aug 29, 23:47

بھارت سے پاکستان آنے والے دریا کون کون سے ہیں

چین، پاکستان اور بھارت تین ایسے ملک ہیں جو آپس میں دریاؤں کے مشترکہ نظام میں بندھے ہوئے ہیں، تینوں ملکوں میں درجنوں دریا بہتے ہیں لیکن یہ سارے دریا تین بڑے دریاؤں سے ہی تعلق رکھتے ہیں، جن میں سب سے بڑا دریا''دریائے سندھ“ ہے یہ چین کے علاقے تبت سے نکلتا ہے۔

بھارت سے آنے والے پانچ دریاؤں میں سندھ طاس نظام کے ستلج، بیاس، راوی، جہلم اور چناب شامل ہیں، یہ پنجند کے مقام پر اکٹھے ہوکر دریائے پنجند بناتے ہیں، جو کچھ فاصلے کے بعد دریائے سندھ میں شامل ہو جاتا ہے، ان دریاؤں سے کوئی خاص بڑے نالے نہیں نکلتے بلکہ ان میں دریائے سندھ کے بڑے معاون دریا جیسے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور بیاس شامل ہیں۔

پنجاب کو جس وجہ سے پانچ دریاؤں کی سرزمین کہا جاتا ہے ان میں چناب، ستلج، جہلم اور راوی کے ساتھ پانچواں دریا "دریائے بیاس" ہے، یہ پانچ دریا پاکستان اور بھارت کے مشترکہ پنجاب کے اندر ہی ختم ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت سے پاکستان آنے والے دریا کون کون سے ہیں اور کہاں ملتے ہیں؟

Updated May 11, 00:19

پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ امر اہم ہے کہ اس پیش رفت کو درست تناظر میں دیکھا جائے، بھارت نے 7 مئی 2025ء سے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کے میزائل اور ڈرون حملوں نے پہلے سے غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کو مزید خطرناک بنادیا، 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاک فضائیہ کے متعدد اڈوں اور ہوائی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ان حملوں کے جواب میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا کسی بھی خودمختار ملک کے لیے اپنی سالمیت اور علاقائی حدود پر سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کا ردعمل اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کے عزم، حق اور صلاحیت کا اظہار تھا۔پاکستان نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں، ہم نے اپنے دفاع کو کامیابی سے یقینی بنایا اور بھارت کو روکنے کے لیے مؤثر باز deterrence بحال کی۔

ذرائع کے مطابق بھارت "نیو نارمل " قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ خطے میں اپنی بالا دستی مسلط کر سکے تاہم پاکستان نے یہ سازش ناکام بنا دی ہے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ "ہم بھارت کی غیر قانونی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، 7 مئی کے بعد سے بھارتی اقدامات کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔"بھارت کا رویہ نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر بلکہ بین الاقوامی ضوابط اور ریاستوں کے مابین تعلقات کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کا جنگی جنون اور غیر ذمہ دارانہ رویہ خطے کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، خاص طور پر جب دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہوں۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ پہلگام حملے پر بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا، وزیراعظم پاکستان نے 26 اپریل کو ایک غیر جانب دار، شفاف بین الاقوامی تحقیق کی تجویز دی لیکن بھارت نے جارحیت کا راستہ چنا، اقوام متحدہ، او آئی سی اور کئی ممالک نے تحمل کی اپیل کی لیکن بھارت نے ان پر کان نہ دھرا۔

پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کو شروع سے بھارت کی بدنیتی سے آگاہ کرتا رہا ہے اور حالیہ واقعات نے ان خدشات کی تصدیق کر دی۔ پاکستان نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

"علاقائی امن ہماری خواہش ضرور ہے لیکن امن یک طرفہ نہیں ہوسکتا، بھارت کو اپنی جارحانہ روش ترک کرنا ہوگی، پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔

Updated May 10, 17:53

 پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن  اورسلامتی  کے لئے کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Updated May 10, 17:51

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کی ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔

اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟  شہباز شریف نے کہا کہ  آگے چل کر میٹینگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔

ایکسپریس نیوز  کی جانب سے سوال  کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، ان سب پر بات ہوگی۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن  اورسلامتی  کے لئے کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Updated May 10, 17:36

پاک فوج نے ایل او سی پر قلعہ ڈھیر، گرین پلیٹو اور جنگل ون پوسٹ تباہ کردیں

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے قلعہ ڈھیر، گرین پلیٹو اور جنگل ون پوسٹ تباہ کردیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ چیک پوسٹیں پیر کانٹھی سیکٹر اور نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر قائم تھیں جنہیں آج پاکستانی فوج کی جانب سے تباہ کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Updated May 10, 16:55

بھارتی غرور کو خاک میں ملانے والے پاکستان کے فتح-ون میزائل کی خصوصیات کیا ہیں؟

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آیا تو پاکستان نے دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد  ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، پاکستان کے جدید الفتح میزائل سسٹم میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی 2 قسمیں ہیں، فتح 1 اور فتح 2 مختلف آپریشنل رینجز اور میدان جنگ کی ضروریات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

بھارتی غرور کو خاک میں ملانے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جو دشمن کے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے، یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس میں بیک وقت 8 میزائل شامل ہوتے ہیں۔

جنوری 2021 میں ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر گائیڈڈ ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم تیار کرلیا گیا۔اس میزائل سے قبل پاک آرمی چینی ساختہ اے-100 سسٹم استعمال کر رہی تھی جس کی رینج 100 کلو میٹر تھی جب کہ فتح-1 کی ہدف کو نشانہ بنانے کی حد 120 کلو میٹر ہے۔

فتح 2 جدید ورژن ہے جو 400 کلومیٹر تک کی رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے، یہ پاکستان کی علاقائی دشمنیوں کو روکنے اور جواب دینے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے، فتح 2 میزائل سیٹیلائٹ گائیڈڈ ٹارگٹنگ سسٹم ہے جو مقررہ اہداف کو نشانہ بنانے میں زیادہ درستگی دکھاتا ہے۔

ان میزائلوں کو گزشتہ دنوں ہونے والی مشقوں کے دوران بھی کامیابی سے آزمایا گیا تھا۔

Updated May 10, 16:31

پاک فوج کی بڑی کامیابی، بھارت کا ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا

پاک فوج نے بھارت پر جوابی وار کرتے ہوئے ’’ اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے دوران پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں فوج نے بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘تباہ کردیا جو کہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے، بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان کے خلاف جارحیت پر پاک فوج کا بھارت کے خلاف منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Updated May 10, 16:16

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب، پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیومنظرعام پر آگئی۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا منہ توڑ جواب جاری ہے، اس حوالے سے بھارت میں پٹھان کوٹ کے شہری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ میں بہت برے حالات ہیں، حملہ ہوا ہے اور شدید دھماکے ہو رہے ہیں۔

پٹھان کوٹ پر حملے سے بھارت کو شدید نقصان اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

افواج پاکستان بھارتی بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔

Read More
Updated May 10, 16:14

بھارتی جارحیت: سندھ میں نجی اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم

ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بھارتی جارحیت اورممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کوکراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بات ہفتہ کو صوبائی سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے سول اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال کے جائزہ لینے اور اسپتال میں پہلی بار فالج یونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بتائی۔ اس موقع سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، پروفیسر نواز لاشاری بھی موجود تھے۔

ریحان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں ممکنہ جارحیت کے پیش نظر تمام سرکاری اسپتالوں کے ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی کے بستروں کی تعداد 100 کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی کے دوران ٹراما سینٹر اور سول اسپتال مل کر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران برنس کیسز بھی رپورٹ ہوتے ہیں اس لئے برنس وارڈ کے ایک سو بستروں کو 130 کردیا ہے۔ اسپتالوں میں ٹینکیل اسٹاف کی تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھی ہائی الرٹ رہیں۔ ممکنہ ایمرجنسی کی صورر میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی اور ریجنل بلڈ بینکس کو بھی مکمل ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

Updated May 10, 16:12

پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید 24 گھنٹے توسیع

پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔

تمام ایئر پورٹس اور کمرشل پروازیں کل تک بند رہیں گی، باہر سے پاکستان آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی بھی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

Read More
Updated May 10, 15:42

’پاکستان کے پاس میزائل کا بہت ذخیرہ ہے‘، بھارتی میڈیا کا رونا پیٹنا شروع

پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔

اس پر کال پر لیے گئے مہمان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔

 

Updated May 10, 15:27

پاک فوج کا بڑا وار؛ راجوڑی میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک

پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راجوڑی میں دہشت گردوں  کے سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا کو ہلاک کردیا۔

یہ بڑی کارروائی پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ تھی، جو بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کی گئی۔

ذرائع کے مطابق راج کمار تھاپا بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کا سہولت کار تھا۔ وہ ایک سرکاری عہدیدار ہونے کے باوجود دہشت گرد گروہوں سے خفیہ روابط رکھتا تھا۔

راجوڑی اور گردونواح میں کشمیری مسلمانوں کے لیے راج کمار خوف کی علامت بن چکا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کر کے بے گناہ شہریوں کو ہراساں اور لاپتا کرواتا رہا۔

بھارتی ایڈیشنل ڈی سی کے طور پر راج کمار کو اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہونے کا اختیار حاصل تھا، جس سے وہ پاکستانی سرحدوں کے قریب دفاعی منصوبہ بندیوں سے بھی آگاہی حاصل کرتا رہا۔

پاکستانی افواج نے راجوڑی میں ایک مخصوص اور ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے راج کمار کو ٹھکانے لگا دیا۔ کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی اور دہشتگردی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا

یہ کارروائی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر ردعمل کا واضح پیغام ہے۔ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی ہر چال کا نہ صرف جواب دے سکتا ہے، بلکہ اسے ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Updated May 10, 15:35

بھارتی ایس400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آگئے۔

بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئے، ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی۔

بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔

Updated May 10, 15:38

’بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف سب ساتھ ہیں‘وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کا رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کیا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Updated May 10, 15:16

بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جو کر رہا ہے اپنے دفاع میں کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کو بتادیا ہے کہ اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ جوابی کارروائی تھی، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائیگا، امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی وزیرخارجہ سے بات کریں گے۔

اسحاق دار نے کہا کہ بھارت کے 80 ڈرون گراچکے ہیں، بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے تھے، نورخان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے ہیں، ایک طرف امن کی بات دوسری طرف حملے، بغل میں چھری منہ میں رام رام والی بات ہے، ہم نے آپریشن شروع کردیا فتح ہماری ہوگی، بھارت نے پاکستان پرالزام لگائے مگر اب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے بے پناہ جھوٹ بولا، کہا گیا کہ 15 اہداف کونشانہ بنایا گیا، مغربی اوردوست ممالک سمجھتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں، ہماری تیاری شروع دن سے تھی جس کا مظاہرہ دنیا نے دیکھ لیا، دنیا کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو سمجھائے اس نے کیا غلطی کی ہے، بھارت نےچھپ چھپ کر ہم پر ڈرون اور میزائل داغے، بھارت کیلئے یہ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ وہ جوہری طور پر زیادہ طاقتور ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب سے بھارتی طیارے اور ڈرونز گرائے ہیں بھارت کی مایوسی بڑھ گئی، ہم نے پہل نہیں کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا، پاکستان ہمیشہ امن کاداعی رہا ہے، بھارت نے بے پناہ غلط بیانی کی، اگر کشیدگی بڑھے گی تو خطے سے باہر بھی نکلے گی۔

facebooktwitter

Read More
Updated May 10, 17:58

فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، بھارت پر داغنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا۔

پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔

میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔

حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Updated May 10, 14:44

پختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج

خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں صوبے سے تعلق رکھنے والے شہدا کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر  خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان  شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف  پیکیج کے تحت  کی جائے گی۔ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Updated May 10, 14:42

پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارتی عوام نے اپنی فوج اور میڈیا پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیے جانے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ 

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا" کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں۔ عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔

دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی وہ خبریں جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ "پاکستان پر قہر برسا دیا گیا"، اب جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہو رہی ہیں۔

صورتحال یہ بتا رہی ہے کہ اب بھارتی عوام خود اپنی حکومت اور میڈیا پر اعتماد کھو بیٹھے ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی محاذ پر سبقت حاصل کی بلکہ سچائی کے میدان میں بھی بازی مار لی۔

 

Updated May 10, 14:20

پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت فوجی اڈوں اور عملے کو نقصان پہنچنے کے اعتراف پر مجبور

پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اورپٹھان کوٹ ائیر بیسر سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر تے ہوئے اڑی سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کر ڈالا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی چینلز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی نیوز چینلز پر پاکستان کی جوابی کارروائی کو دکھایا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے بھارتی اینکر میزبان سے سوال کررہا ہے کہ ہمیں بتایا جارہا تھا کہ پاکستان اس میزائل کو آخر میں استعمال کرے گا لیکن اب دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تو شروع میں ہی اس میزائل کو استعمال کررہا ہے۔

اس پر کال پر لیے گئے مہمان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پاکستان کے میزائل کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے اور وہ میزائل اس سے بھی زیادہ کارگر ہیں‘۔

Updated May 10, 14:04

پاکستان کا بھارت کومنہ توڑ جواب/ بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر 

آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار کے ذریعے پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جب کہ  بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی   کے نتیجے میں اودھم پور ائیر بیس تباہ ہوگئی۔

پاکستانی حملے کے بعد اودھم پور ائیر بیس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور وہاں افراتفری کا عالم ہوگیا۔

تباہی کے مناظر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

Updated May 10, 15:31

کراچی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

کراچی کی بندرگاہ پر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 بحری جہازوں سے ایک لاکھ 16 ہزار 536 ٹن کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔

77 ہزار ٹن امپورٹ اور 40 ہزار ٹن ایکسپورٹ کارگو کی ہینڈلنگ کی گئی۔

ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں 5 جہازوں کی آمد اور 4 کی روانگی متوقع ہے جس میں بلک کریئرز، 6 کنٹینرز بردار بحری جہاز اور 2 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔

Read More
Updated May 10, 13:36

وزیراعظم کا سیاسی رہنماؤں کو فون، بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو فون کرکے بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو بتایا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے حقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا، جس کو بھارت نے ٹھکرا دیا، آج صبح دوبارہ بھارت نے نور خان ایئربیس اور دیگر مقامات پر میزائل سے حملے کیے، بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں جوابی کارروائی میں بھارت کی ان ملٹری تنصیبات کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم بھارت کی پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

ملکی سیاسی رہنماؤں نے پاک فوج کے جوانوں کے تدبر، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی سیاسی رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اور پوری پاکستانی قوم کے تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ سیاسی قیادت کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہماری بہادر افواج کی مہارت قابل تحسین ہے، وزیراعظم نے ملکی سیاسی قیادت کا واشگاف الفاظ میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

facebook

Read More
Updated May 10, 13:22

آپریشن بنیان مرصوص؛ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن  ’’بنیان مرصوص‘‘ کی صورت میں بھارت کو دیے جانے والے موثر جواب بارے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمے  دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کے مقابلے میں کافی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ افسوس کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے پاکستان کے پاس اپنی خودمختاری کے دفاع ، اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے ، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی مسلح افواج کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ پاکستان ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں 3 بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو فون کرکے بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔  انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، کنوینر یایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا اور بتایا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔

Updated May 10, 12:50

’پاکستان کے پاس میزائل بہت زیادہ ہیں‘، بھارتی تجزیہ کار کا اعتراف

اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔

10 مئی کی علی الصبح کیے گئے بھرپور حملوں میں پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، سرسہ سمیت کئی بھارتی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا، جب کہ اڑی سپلائی ڈپو اور متعدد ملٹری چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

پاکستان کی یہ جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی نیوز اینکرز ہذیانی انداز میں چیخ و پکار کرتے اور میزائل حملوں پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں بھارتی میزبان کہتا ہے، "ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان ان میزائلز کو آخری مرحلے میں استعمال کرے گا، لیکن اب دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ آغاز ہی میں استعمال کر رہا ہے۔"

جواب میں دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا: "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کے پاس میزائلوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور ان کے پاس ایسے میزائلز بھی موجود ہیں جو اس سے کہیں زیادہ مؤثر اور خطرناک ہیں۔"

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے حملے کا مقصد نہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا بلکہ بھارت کے ائیر ڈیفنس سسٹم کی کمزوریوں کا بھی جائزہ لینا تھا۔ اس صورتحال نے بھارتی اسٹریٹجک دفاعی پلاننگ پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

Updated May 10, 12:13

پاکستان کا بھارت پر کامیاب سائبر حملہ، 200 سے زائد پاور اسٹیشنز بند

پاکستانی سائبر فورس نے بھارتی ریاست کرناٹک کے رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ لمیٹڈ پر کامیاب سائبر حملہ کردیا ہے۔

پاک سائبر فورس نے 235 متاثرہ بھارتی گرڈ اسٹیشنوں کے نام بھی شیئر کیے جن پر انھوں نے کامیاب حملہ کرکے ناکام بنا دیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں تمام سولر اور ونڈ پاور گرڈز مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔ ذیل میں 235 متاثرہ پاور اسٹیشنوں کے نام درج ہیں:

  1. SPV KODANGAL MUKARTIHAL
  2. K N MUDDEBIHAL MUDEBIHAL
  3. BHURUKA GASES B BAGEWADI
  4. SUZLON HONNALI
  5. HARKANALU WIND ITAGI
  6. SUZLON HIREHADAGALI
  7. SUZLON SINDHANOOR
  8. ATRIA B BAGEWADI
  9. G M NAVARRA B BAGEWADI
  10. KANABARAGI LILO B W NARE
  11. ENERGON BIJAPUR
  12. RSR BHOJ
  13. DODALLUR CHIKKODI
  14. ENERCON PANDARAHALLI
  15. HUTTI GOLD CHITRADURGA
  16. NEG MICON CHITRADURGA
  17. SARJAN REALITIES PALAGAT
  18. VESTAS RRB BASAVAPATNA
  19. HARTI ENERCON LILO B N
  20. BPCL SHIRATTI
  21. ABHIMAANI TEKALKOTE
  22. BOSCH YARAGATTI
  23. SUZLON JOGIMATTI CHITRAD
  24. ENERCON DAMBAL
  25. ENERCON BELLATI
  26. MYSORE MERCENTAIL LAKSHM
  27. TEJASWI DEVELOPERS GADAG
  28. SUZLON S
  29. ENUR BYADGI
  30. ENERCON HIRIYUR
  31. ENERCON MATHOD
  32. PIONEER IMANGALA
  33. SUZLON HIRIYUR
  34. NANDAN HOSUR GROUP RAMAG
  35. SUZLON KUNDOOR
  36. ROHAN SOLAR KUNDOOR
  37. SUZLON HARAPANAHALLI
  38. SUZLON BENEHALLI
  39. SUZLON NICHAPUR KOTTUR
  40. JODHPUR MADIYAL
  41. RRB ENERGY GAJENDRAGAD
  42. SUZLON GUJARAT KUSHTAGI
  43. LATUR LINGASUGUR
  44. BHORUKA ITNAL
  45. GAMESA VADAVATTI
  46. PUGALUR SINDHANOOR
  47. ENERCON SOUDATTI
  48. SUZLON SOUDATTI
  49. NUZUVEEDU SEEDS JAGALUR
  50. SUZLON UDDUR KOPPALU
  51. WARDHA SOLAR TAKKALAKI
  52. DODDANAVAR NANADI
  53. ADITYA BIRLA BELLATTI
  54. J K PETROENERGY BETAGERA
  55. SURYODAY GHATAPRABHA
  56. ADANI BYADGI
  57. K N INDI VIJAYAPURA ATHA
  58. ADITYA BIRLA CHADCHAN
  59. MAYFAIR HIREHAL
  60. ADITYA BIRLA KATAKOL
  61. ANANTHAPUR SOLAR KONNUR
  62. TUNGABHADRA MANTUR
  63. ENRGON SOLEQ VAJRAMATTI
  64. ADANI CHIKKAGANGANAWADI
  65. ADANI MELLEHALLI
  66. ASIAN FAB TECH TUBAGERE
  67. ASIAN FAB GOWRIB
  68. ANUR
  69. GREENERGY V
  70. HURASHWATH
  71. ADITYA BIRLA AVANI
  72. ADANI GREEN MASTI
  73. CLEAN MAX P D HALLI
  74. WARDHA SOLAR SANTAPUR
  75. RENEW WIND SANTAPUR
  76. MARVEL SOLREN JANAWADA
  77. SHAHI EXPORTS KOLHAR
  78. B AR SOLAR BEMAKHED
  79. WARDHA SOLAR RAJESHWAR
  80. REJIYA SALEEM MORAGERE
  81. CLEAN MAX ITTAGI
  82. MADHAV SOLAR BEVOOR
  83. KAVIT INDUSTRIES BEVOOR
  84. TALETTUTAYI YELBURGA
  85. PARAMPUJYA YELBURGA
  86. EASTMAN YELBURGA
  87. PSOMACHANDRA CHIKKASUGUR
  88. BHUMI PRAKASH GABBUR
  89. CLEAN MAX SEDAM
  90. ADANI GREEN MANDEVAL
  91. RENEW WIND SAPAPUR
  92. PARAMPUJYA SHORAPUR
  93. RENEW WIND WADEGERA
  94. VOORA ENERGY DHADESUGUR
  95. ADANI BANDISHETTIHALLI
  96. LAXJEET HARADANAHALLI
  97. ADANIGREEN SANTEBACHALLI
  98. ADANI GREEN RAVANDUR
  99. ADANI GREEN THALAKADU
  100. WARDHA MADHUVANAHALLY
  101. ADANI GREEN ANKASANDRA
  102. JINDAL MAYAKONDA
  103. ASIANFABTECH BEVINAHALLY
  104. GOLDEN HATCHE BUKKAPATNA
  105. AAVANTI MATHOD
  106. RENEW WIND KATTIGE
  107. RISHAB BENNIHALLI
  108. RENEW WIND SAMPIGE
  109. ADANI GREEN HONNAVALLI
  110. CLEAN MAX I D HALLI
  111. EMAMI POWER VENKATAPURA
  112. RNS INFRA NAGALMADIKE
  113. SRINIVAS SHETTY RAMPURA
  114. SAGITUR VENTURES THALLAK
  115. BPCL RANGENAHALLI
  116. BPCL KALMARANAHALLI
  117. CELESTIAL DYAVARAHALLI
  118. SOLITAIRE P D KOTE
  119. K N BIJAPURA SOLAR TAKKA
  120. KN SINDHAGI DEVARHIPPARG
  121. PRAGATHI HIREMALLANAHOLE
  122. WARDHA SOLAR NALWAR
  123. WARDHA SOLAR SHAHPUR
  124. INFOSYS JGHALLI
  125. EKIALDE SUN CHINCHOLI
  126. NANJ KARYA
  127. GAMESHA HANNUR
  128. DOSTI SAUNSHI
  129. AVANTI SHIGGOAN
  130. BELGUAM RENEWABLE ALABAL
  131. RENEW NIRNA
  132. TALETTUTAYI KEREHALLI
  133. ASIAN FAB TECH VADERAHAL
  134. SWELECT J DIGERE
  135. ESSEL TADAVALGA
  136. ECOREN NAVALI
  137. ADANI BYRAPATNA
  138. MMCL SOUDATTI
  139. PRATHIJNA NAVALI
  140. NVR RAMAGIRI
  141. AFTL BELAGUMBA
  142. AFTL SOMENAHALLI
  143. AFTL IRGAMPALLI
  144. AFTL KYASAMBALLI
  145. CHITRADURGA RENEWABLE HO
  146. AZURE POWER P D KOTE
  147. AZURE POWER RANGENAHALLI
  148. AZURE HIRIYUR
  149. VIVASVAT BABALESHWAR
  150. AKHILAGYA DAMBAL
  151. IZRA YADWAD
  152. NOKOR UDAKERI
  153. NOKOR NAVALGUND
  154. ATRIA WIND TURUVANUR
  155. ALPHA BHRAMAGIRI
  156. ATRIA SOLAR KOGALI
  157. C S SUNDERRAJU NAGALMADI
  158. ATRIA SOLAR KABBALLI
  159. RENEW SHIRAGUPPI
  160. SATYADEEPTHA CHITAGUPPA
  161. ABHA KALAGHATAGI
  162. TUPPADAHALLI SHIVANI
  163. RAVIUJRA ATHANI
  164. ACCIONA ANABUR HMHOLE
  165. ACCIONA ASGUNDI HMHOLE
  166. RADIANCE NAYAKANAHATTI
  167. AFTL BASAVANAKATTE
  168. AFTL SAVANUR
  169. CMESJUPITER HMHOLE WIND
  170. MATRIX GREEN VALKAMDINI
  171. MATRIX GREEN WADEGERA
  172. CLEAN SOLAR PD HALLI
  173. CLEAN SOLAR DASODI
  174. CLEAN SOLAR KANAKAGIRI
  175. CLEAN SOLAR NALWARA
  176. CLEAN SOLAR PD KOTE
  177. CLEAN SOLAR MUGUR
  178. CLEAN SOLAR KABBALLI
  179. CLEAN SOLAR SANTHPUR
  180. CLEAN SOLAR TURVIHAL
  181. GAMESA MANVIWIND KAVITAL
  182. CLEAN SOLAR WADGERA
  183. CLEAN SOLAR KURDICROSS
  184. CLEAN SOLAR MARAGUTTI
  185. CLEAN SOLAR BANDAHALLI
  186. HERO FUTURE RAMPURA
  187. CLEAN SOLAR NITRAHALLI
  188. CLEAN MANVISOLAR KAVITAL
  189. CLEAN SOLAR M IGESHI
  190. MYTRAH ADVAITH SINDAGI
  191. MYTRAH ADVAITH HUNGUND
  192. MYTRAH AKSHAY H KAL
  193. CMESJUPITER HMHOLE SOLAR
  194. HINDUJA MALLAT
  195. MYTRAH SAVALSUNG INDI
  196. FPEL TALIKOTI
  197. AVAADA KEMBHAVI
  198. SUNVIK ANKASANDRA
  199. BIJAPUR RE UJJINI
  200. AFTL HANUR
  201. ORBENERGY PANCHANAHALLI
  202. FP INFINITY ATHARGA
  203. HUBBALLI AIRPORT TARIHAL
  204. KIOCL KATHRIKEHAL
  205. RELIANCE JIO DUBALGUNDI
  206. AVAADA HANAGAL
  207. AVAADA KANAHOSAHALLI
  208. SOLARSYS BANAVIKAL
  209. SOLARSYS ILKAL
  210. ALPUR KARAJAGI
  211. ECOREN VENTI HANUR
  212. SEI DAIMOND THALLAK
  213. SEI VENUS THALLAK
  214. SUN EDISON MADHUGIRI NAG
  215. VAISHALI BIJAPUR
  216. FORTUNE FIVE B BAGEWADI
  217. MATRIX MUKARTIHAL
  218. ISHARAYS ENERGY BETAGERA
  219. ADITYA BIRLA BANAVIKAL
  220. AFTL HALLI
  221. AFTL V URASHWATHA
  222. WALWHAN RANGANATHPURA
  223. WALWHAN RAMPURA
  224. WALWHAN NAGASAMUDRA
  225. WALWHAN THALLAK
  226. SUNVIK STEELS KONASAGARA
  227. SUNVIK STEELS ANKASANDRA
  228. AVAADA MHCLEAN FIROZABAD
  229. FPEL UJWAL NIPPANI
  230. INTEGRUM EN CHORNUR W
  231. INTEGRUM EN CHORNUR S
  232. DODDANAVAR NANADI W
  233. ASHWAMEDHA BGKERE
  234. CMES JUPITER JAGALUR
  235. MATRIX SUNPOWER KONKAL

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کے 7 مئی کو پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد ملک میں سائبر حملوں کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد یشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (NCERT) نے ایڈوائزری جاری کی تھی۔

ایڈوائزری میں عوام کو مشتبہ لنکس، پیغامات اور ای میلز نہ کھولنے کی ہدایت سمیت سسٹمز اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھنا، مضبوط پاس ورڈز استعمال کرنا اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کرنا، دو مرحلہ تصدیق (Two-Factor Authentication) کا استعمال کرنا اور غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کرنا شامل ہے۔

Updated May 10, 12:09

بھارتی فوجی ناکامی کی دنیا بھر میں گونج؛ میڈیا نے مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے تباہ کن جوابی حملوں سے نہ صرف بھارت کے دفاعی نظام کو شدید دھچکا پہنچ چکا ہے بلکہ اب بھارت کے اندر اور دنیا بھر سے سوالات کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔

بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی مودی حکومت کی عسکری حکمت عملی، فضائی تحفظ اور قومی سلامتی کی مجموعی صلاحیت پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اہم ایئر بیسز کا دفاع کیوں ناکام؟

اُدھم پور اور بھٹنڈا جیسے اسٹریٹجک ایئر بیسز پر دن دہاڑے ہونے والی پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ معروف اداروں نے سوال اٹھایا ہے کہ اربوں کے دفاعی بجٹ کے باوجود ان اہم تنصیبات کو محفوظ کیوں نہ رکھا جا سکا۔

NDTV اور الجزیرہ کی کڑی تنقید

NDTV، الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی نیوز چینلز نے بھارتی دفاعی نظام کی کمزوریوں کو نمایاں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہائپرسونک میزائلوں نے اُدھم پور میں بھارت کے جدید ترین S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت 1.5 ارب ڈالر تھی۔

بھارتی فضائیہ اور سائبردفاع مکمل ناکام

پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں اُدھمپور، آکھنور، بھٹنڈا اور سرسا کے ایئر فیلڈز مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جس سے بھارت کی فضائی برتری کو شدید دھچکا پہنچا۔

اسی طرح پاکستان نے سائبر محاذ پر بھی کاری ضرب لگائی ہے اور بی جے پی کی سرکاری ویب سائٹ، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور بھارتی فضائیہ سمیت درجنوں ویب سائٹس ہیک کر لی گئیں۔

بھارتی سائبر سکیورٹی کا جنازہ؟

بھارت کے 2,500 سے زائد نگرانی کے کیمروں کو ہیک کیا جا چکا ہے اور حساس سکیورٹی ڈیٹا لیک ہونے کی اطلاعات نے نئی دہلی کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

آزاد صحافت پر پابندیاں؟

معروف صحافی کرن تھاپر نے جب دفاعی ماہر پاروین ساؤمی سے انٹرویو میں بھارتی فوجی ناکامیوں پر بات کی تو ساؤمی پر ہی پابندی لگا دی گئی۔ اس اقدام پر اظہارِ رائے کی آزادی پر شدید سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

بھارت کا براہموس میزائل اسٹوریج اور توپ خانہ بھی نشانے پر

پاکستانی کارروائیوں میں دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ، ناگروٹا میں براہموس میزائل سٹوریج اور اُری فیلڈ ڈپو کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کے بھاری جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی بہترین فضائیہ شمار ہونے والی پاک فضائیہ نے بھارت کے جدید دفاعی نظام میں موجود نقائص کو عیاں کر دیا ہے۔

Updated May 10, 11:59

پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان

اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیتوں کو چیلنج کیا بلکہ اب بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بےچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

جمعرات کے روز مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.5 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.3 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

رائٹرز کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ کے 13 بڑے شعبوں میں سے 12 شعبے شدید مندی کا شکار ہو چکے ہیں۔ 

ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی زوال کی طرف دھکیل رہی ہے۔

 

Updated May 10, 11:47

’’آپریشن بُنیان مرصوص بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک  جاری رہے گا‘‘

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  پاک فوج کا آپریشن بُنیان مرصوس بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کا زعم ٹوٹنے اور پچھلے حساب چکانے تک لڑائی جاری رہے گی۔

 

پاک فوج نے دشمن کو اجالے میں نشانِ عبرت بنا دیا، مریم اورنگزیب

دریں اثنا سینئر وزیر پنجاب ، انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ پر قوم جری افواج پاکستان کوسلام پیش کرتی ہے، جسنے  دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا  ہے۔ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ہر محاذ پر پاکستان نے اپنی برتری منوا دی ہے۔ دنیا پاکستان کی عسکری مہارت اور دفاعی حکمتِ عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ وطن کے تحفظ میں اتحاد، حوصلہ اور ایثار ہماری اصل طاقت ہیں۔

Updated May 10, 11:22

مودی سرکار پر پاک فوج کا خوف؛ ملک بھر کے درجنوں ایئرپورٹس کئی دن کیلیے بند

پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جوابی حملے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے اور  پاک فوج کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ مودی سرکار کو ملک بھر میں 32 ایئرپورٹس بند کرنے پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی دفاع کو پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد سنگین خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی تک درجنوں ایئرپورٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔

بھارتی حکام نے آدم پور، امبالا، امرتسر، اوانتی پور اور بھوج ایئرپورٹس پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے اور یہی نہیں بلکہ بھٹنڈا، بیکانیر، چندی گڑھ اور ہلواڑا جیسے اہم ہوائی اڈے بھی 15 مئی تک کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندن، جام نگر، جیسلمیر، جودھپور اور کانڈلا جیسے دفاعی لحاظ سے اہم اڈے بھی مکمل سیل کر دیے گئے ہیں۔

اُدھر شمالی بھارت میں خوف کی فضا ہے۔ کانگرا، کیشوڑ، کشن گڑھ، بھونتار، لدھیانہ، لیہہ اور مندرا ایئرپورٹس بھی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں   جب کہ بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد نے پروازوں کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نلیہ، پٹھان کوٹ، پوربندر، راجکوٹ، شملہ، سری نگر، سر ساوا، تھیوس اور اترلائی ایئرپورٹس بھی اس فہرست میں شامل ہیں، جہاں تمام کمرشل پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تمام بھارتی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔ بھارت کا فضائی نظام شدید دباؤ اور خوف کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

پاکستانی جوابی کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتا ممکن نہیں ۔ دشمن کی جارحیت کا جواب ہر محاذ پر دیا جائے گا۔

Updated May 10, 11:04

بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام

پاکستان نے بھارت کے خلاف  فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔

آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ  بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کر دی۔ 

فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے کپڑے پر شہید ہونے 7بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے نا بھولے گا۔

Updated May 10, 10:53

پاک بھارت بڑھتی کشیدگی پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: بھارت کی حالیہ جارحیت اور پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے آغاز کے بعد چین نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کریں۔

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی تصفیے کی راہ پر واپس آئیں اور ایسے کسی بھی قدم سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کرے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے بعد کیے گئے جوابی اقدامات پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور مسلسل عالمی برادری سے مدد مانگ رہا ہے۔

پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کے اندر 12 اہم عسکری و اسٹریٹجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ اور اڑی کا سپلائی ڈپو شامل ہیں۔ پاک فضائیہ اور زمینی افواج کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

Updated May 10, 10:31

پاک فوج کا وار؛ صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غروردفن کردیا؛ دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

پاک فوج نے کاری وار کرکے صرف 5 گھنٹوں میں بھارت کا جنگی غرور دفن کردیا اور مختصر ترین وقت میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

پیشہ ورانہ مہارت کا شاہکار:

پاکستانی مسلح افواج نے صرف 5 گھنٹوں میں دشمن کو ایسی کاری ضرب لگائی کہ بھارت کا جنگی غرور زمین بوس ہو گیا۔ یہ کارروائیاں اعلیٰ تربیت، جدید ٹیکنالوجی اور بروقت فیصلہ سازی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

S-400 کا خاتمہ  ہونے سے  بھارت کی فضائی ڈھال ٹوٹ گئی:

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے JF-17 تھنڈر ہائپرسونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کے جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر دیا، جس کی قیمت تقریباً 1.5 ارب ڈالر ہے۔

سائبر محاذ پر مکمل تسلط:

پاکستانی سائبر ماہرین نے بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بھارت کی درجنوں اہم ویب سائٹس کو ہیک کر لیا، ان میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی،   مہانگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی،  بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، انڈیا کی منفرد شناخت اتھارٹی اور ہزاروں سرکاری کیمروں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا گیا۔

اسی طرح 70 فی صد  بھارتی بجلی کا نظام معطل کر دیا گیا ہے، جو دشمن کے مواصلاتی اور دفاعی ڈھانچے کو مفلوج کر گیا۔

بری اور فضائی اہداف پر مہلک ضربیں:

پاک فوج نے دہرانگیاری میں بھارتی توپ خانہ تباہ کردیا۔ اس کے علاوہ ناگروٹا میں براہموس میزائل ذخیرہ تباہ ہونے سے دشمن کو بھاری جانی نقصان بھی پہنچا ہے۔ اسی طرح اُڑی فیلڈ سپلائی ڈپو مکمل تباہ  کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر گلی (IIOJK) میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا گیا۔ برنالہ، پٹھان کوٹ، باتھِنڈا، سرسا اور اکھنور کے فضائی اڈے مکمل تباہ کردیے گئے ہیں۔ خاص طور پر سرسا ائیر فیلڈ کی تباہی کو بھارتی میڈیا نے خود بھی تسلیم کرلیا ہے۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی چوکیاں نیست و نابود:

پاکستان کی مسلح افواج نے نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ دشمن کے متعدد دیگر پوسٹس کو بھی مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے۔

بھارت کی جنگی صلاحیت پر نتیجہ خیز کاری ضرب:

پاکستان نے صرف چند گھنٹوں میں بھارتی دفاعی نظام، فضائی طاقت، سپلائی لائن اور سائبر نیٹ ورک کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف زمینی بلکہ الیکٹرانک جنگ میں بھی پاکستان کی برتری ثابت کر دی ہے۔

پاکستان کا پیغام واضح:

پاکستان اپنے ہر قدم سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاکستانی مسلح افواج نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ دشمن کے ہر ہتھکنڈے کو پیشگی ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

Updated May 10, 10:06

بھارت کیخلاف آپریشن: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص" کے آغاز کے بعد ملک کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جوابی کارروائیوں کے جائزے کے لیے بلایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جسے "آپریشن بنیان المرصوص" یعنی "آہنی دیوار" کا نام دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فجر کے وقت اس آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس میں پاکستان نے بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق "فتح ون" میزائل کے ذریعے بھارت کے متعدد اسٹریٹیجک مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اسٹوریج کی تباہی شامل ہے۔ ان حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ یہ اتھارٹی جوہری اثاثوں اور اسٹریٹیجک پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتی ہے۔

Updated May 10, 10:04

آرمی چیف نے نمازفجر کے بعد کونسی آیت پڑھی، آپریشن "بنیان مرصوص"کا مطلب کیا ہے؟

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد ‏قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

اس سورہ (آیت 4) میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ"‏إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ" ترجمہ:-‏"بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"

آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔"بنیان مرصوص" کا مطلب ’سیسہ پلائی آہنی دیوار‘ ہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ ہوچکی ہیں جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔
 

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا سسٹم تباہ کردیا، جس کی مالیت تقریباً 1.5 بلین ڈالر ہے۔

بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کرلی گئی ہیں، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ بھی تباہ ہوگیا جبکہ بھٹینڈہ ائیرفیلڈ کو نست و نابود کردیا گیا ہے۔

راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ ہوچکا ہے، بھارت کے 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے گئے ہیں جبکہ بھارتی مہاراشٹرا سٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرکے ہیک کرلیا ہے۔

پاکستان کے بنیان المرصوص کی کامیابیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے مزید علاقوں نشانہ بنائے جانے کی توقع ہے۔

Updated May 10, 10:35

جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔

وزیر دفاع نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا، اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

Updated May 10, 09:53

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلیے تعاون کی پیشکش

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔

Updated May 10, 09:48

اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا، سیاسی و عسکری قیادت میں فیصلہ

پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی عسکری قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی ردعمل کے جواب میں مزید جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ’ہائی ویلیو اہداف‘ ہوں گے۔

 قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے ردعمل کی زد میں ہوں گے۔

قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قیادت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ’آپریشن بنیان المرصوص‘ نہ صرف پاکستان کی عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ یہ واضح پیغام بھی ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ 

Updated May 10, 09:30

پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل

بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔

اتھارٹی کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔ مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا۔