- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- بنگلادیشی لڑاکا طیارہ فلمی کرتب دکھانے کی کوشش میں تباہ؛ ویڈیو وائرل
- پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب
- آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- غزہ میں اسرائیل کا اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ؛ 2 غیر ملکی اہلکار ہلاک
- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
غیرقانونی تجارت کے انسداد کاپہلامرکزکراچی ایئرپورٹ پرقائم
کراچی: پاکستان میں تعینات یواین اوڈی سی کے کنٹری ہیڈ سیزرگیڈز نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام منشیات اور غیرقانونی تجارت کی روک تھام کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر پہلا یونٹ فعال کردیاگیاہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے ایئرکارگو کمپلیکس میں قائم کیے گئے جوائنٹ ایئرکارگو کنٹرول یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سینٹر کے ذریعے عالمی تجارت میں ہونے والی غیرقانونی نقل وحرکت کی نگرانی کی جاسکے گی، اے سی سی یو کانیا یونٹ اقوام متحدہ کے ڈبلیو سی او گلوبل کنٹینرکنٹرول پروگرام کے ماتحت کام کرے گا، یہ پروگرام دنیا کے 45 ممالک میں سرگرم عمل ہے، اس پروگرام کے تحت منشیات گولا بارود اسلحہ جنگلی حیات آئی پی آر اور ثقافتی ورثے کی نقل وحمل کی نگرانی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں منشیات وغیرقانونی تجارت کے انسداد کا پہلا مرکز کراچی ایئرپورٹ پر قائم کیا گیا ہے، یواین کی معاونت سے قائم اس یونٹ کے ذریعے منشیات اور دیگرممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی، مذکورہ یونٹ میں ایکسپورٹ کنسائمنٹس کی مختلف اداروں کے ذریعے ون ونڈو آپریشن میں بھی مدد ملے گی اور سی اے اے، اے این ایف اور کسٹمز کے مشترکہ آپریشن کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا، آپریٹنگ یونٹ کے ذریعے کنسائمنٹس کی تمام تر تفصیلات ایک ہی جگہ کارروائی کیلیے دستیاب ہوں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔