کنگ خان نے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے پردہ اٹھا کربھارتی تعصب کا بھانڈا پھوڑ دیا
شاہ رخ نےاس سےقبل بھارت میں مسلمانوں کےساتھ ہونے والی امتیازی سلوک کا ذکرکرکے بھارتی سیکولرازم کا پردہ فاش کیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز
ممبئی میں اپنی فلم ''چنائی ایکسپریس'' کی پروموشنل تقریب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں خواتین اسٹارز اور ڈائریکٹرز کو وہ صلہ اور مقام نہیں ملتا جتنی وہ جدو جہد کرتی ہیں، مرد سپراسٹارز خواتین اسٹارز کو شائد کامیاب نہیں ہونے دیتے، بھارتی اداکارائیں اور خواتین ہدایت کار مردوں سے زیادہ باصلاحیت ہیں لیکن بھارت میں خواتین کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک نہیں کیا جاتا۔
واضح رہے کہ انھوں نےاس سے قبل بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کا ذکر کرکے بھارتی سیکولرازم کا پردہ فاش کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔