ڈی آئی خان پولیس چوکی پرحملے کی کوشش ناکام حملہ آور ہلاک

پولیس کے گھیرے میں آنے کے بعد حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو دستی بم سے اڑا لیا۔


ویب ڈیسک March 09, 2013
پولیس نے حملہ آور کے اعضا کو ڈسٹرکٹ اسپال بھجوا کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو : آئی این پی/ فائل

تھانا درابن کی حدود میں پولیس نے دہشتگردی کا حملہ ناکام بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درابن میں پولیس اہلکاروں نے درازندہ چیک پوسٹ پر حملے کیلئے آنے والے دہشتگرد کو گھیرے میں لے لیا۔ جس پر حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خود کو اپنے ہاتھ میں موجود دستی بم سے اڑا لیا۔

پولیس نے حملہ آور کے اعضا کو ڈسٹرکٹ اسپال بھجوا کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

 

مقبول خبریں