- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
بھارتی سنسر بورڈ نے قینچی چلادی، ’پدماوتی‘ کا نام ہی بدل ڈالا
ممبئی: 2017 میں بالی ووڈ کی سب سے متنازع ثابت ہونے والی فلم ’پدماوتی‘کو بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے مشروط اجازت کے ساتھ ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پدماوتی‘ابتدا ہی سے مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔ فلم پر سب سے زیادہ اعتراض بھارتی ریاست راجستھان میں کیا گیا کیونکہ وہاں آباد راجپوت برادری کا کہنا تھا کہ فلم میں رانی پدماوتی کا کردار حقائق کے منافی ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے دھمکیوں پر فلم کو ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’پدماوتی‘کیلیے بھارتی سنسر بورڈ میدان میں آگیا
فلم پر سے اعتراض ہٹانے کے لیے دو روز قبل سنسر بورڈ کی جانب سے دو مستند مورخین کے پینل کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ فلم دیکھ کر متنازع مناظر کو کاٹنے کا فیصلہ کریں جس کے بعد فلم نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی اور اب سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفیکیٹ ملنے کی بھی نوید سنائی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’پدماوتی‘‘ کی راہ میں ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن اور فلم کےمعائنے کے لیے قائم کمیٹی نے’پدما وتی‘ کو چند شرائط پر نمائش کی تحریری اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے ایک فلم کانام ہے۔ سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم کا نام ’پدماوتی‘سے تبدیل کرکے’پدماوت‘کیا جائے۔ ان شرائط کے پورا ہونے پرفلم کو نمائش کی اجازت دے دی جائے گی۔
Central Board of Film Certification had examining committee meeting on 28 Dec to review #Padmavati & decided to give it UA certificate along with some modifications & likely change of the title to Padmavat. Certificate to be issued once required & agreed modifications are made. pic.twitter.com/tiFIW2gDGD
— ANI (@ANI) December 30, 2017
واضح رہے کہ 190 کروڑ کے بڑے بجٹ سے بننے والی فلم ’پدماوتی‘2017 کی بڑی فلموں میں سے ایک تھی لیکن فلم کی کہانی کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے اسے متنازع بنادیا اور فلم اپنی مقررہ تاریخ پرریلیز نہ ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔