- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
اداکارہ نور نے پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی
کراچی: ولی حامد سے طلاق کے بعد اداکارہ نور کی پانچویں شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں تاہم نور نے اپنی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔
اداکارہ نور بخاری میڈیا میں اپنی اداکاری سے زیادہ شادی اور طلاق کی خبروں کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ نور اب تک چار شادیاں کرچکی ہیں اور چاروں مرتبہ ان کا گھر نہ بس سکا۔ کچھ عرصہ قبل نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے طلاق لے کر شوبز کو چھوڑنے اور مکمل طور پر حجاب لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدا میں تو ان کے اس فیصلے پر خوب تنقید کی گئی اور اسے بھی سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ خیال کیا گیا تاہم لوگوں نے آہستہ آہستہ نور میں آئی اس تبدیلی کو قبول کرلیا۔ تاہم اداکارہ نور اب ایک بار پھر لوگوں کے نشانے پر ہیں اور میڈیا میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ نور پانچویں شادی کرنے جارہی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ نورنےحجاب لینےاورمذہب کا راستہ اپنانےکی وجہ بتادی
اپنی پانچویں شادی کی خبروں اور تنقید سے تنگ آکر نورنے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی پانچویں شادی سے متعلق چپ توڑ دی ہے۔ ویڈیو کی ابتدا میں اداکارہ نور نے ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر افسوس کا اظہار کیااور کہا کہ وہ اس کی ماں کا دکھ محسوس کرسکتی ہیں کہ ان پر کیا گزررہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زینب کے والدین کو صبر عطا کرے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔
اسی ویڈیو میں نور نے روتے ہوئے اپنی پانچویں شادی کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے مجھے کوئی شادی نہیں کرنی ہے، مجھ سے غلطیاں ہوئیں کہ میں نے شادی کرکے گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ نور کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
نور نے کہا کہ ہر بار عورت کی غلطی نہیں ہوتی، کوئی بھی عورت اس دنیا میں چاہے وہ مسلمان ہو، ہندو ہو یا عیسائی ہو، اپنی شادی خراب کرنا نہیں چاہتی۔ اب میرے بارے میں افواہیں پھیلانا بند کردیاجائے۔ میں اکیلی نہیں ہوں، میری بیٹی، میری ماں اور میری بہن میری ذمہ داری ہیں، میں ان تینوں کا فخر ہوں۔ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے، ابھی تومجھے اپنی چوتھی شادی کی طلاق کا سرٹیفکیٹ بھی نہیں ملا تو میں پانچویں شادی کس طرح کرسکتی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔