- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
ہیڈ کوچ نے ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا
ویلنگٹن: ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، البتہ بعد میں آنے والے بیٹسمینوں کی طرف سے مزاحمت اور مشکل صورتحال میں حارث سہیل کی ثابت قدمی پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خوش آئند بات رہی جب کہ دیگر کو بھی اسی انداز میں کریز پر قیام کرنے کی ضرورت تھی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ کسی بھی مہمان ٹیم کیلیے غیر ملکی کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں،بھارت کو بھی جنوبی افریقہ میں مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں اپنی حکمت عملی پر ازسر نو غور کرتے ہوئے ایسے کمبی نیشن کو آئندہ ون ڈے سیریز میں آزمانا ہوگا جو ورلڈ کپ 2019میں اچھی کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔
مکی آرتھر نے کہا کہ نوجوان پلیئرز کا کوئی دباؤ لیے بغیر پرفارم کرنا پاکستان کرکٹ کیلیے بڑا خوش آئند ہے، فخرزمان کو چیمپئنز ٹرافی میں موقع ملا تو انھوں نے پوری ٹیم کا مزاج بدل کر رکھ دیا،شاداب اور فہیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ صلاحیتوں کی جھلک دکھائی۔ ان کے کھیل میں خوف کا عنصر نظر نہیں آتا تاہم سیریز کے پانچویں میچ میں اچھی شراکتیں لوئر آرڈر نے قائم کیں جب کہ ایسی ہی ایک پارٹنرشپ اننگز کے آغاز میں بھی ہوتی تو میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں رہتا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کو پیش نظر رکھتے ہوئے ماربل سلیب پر بھی پریکٹس کی لیکن کھلاڑیوں کو یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ یہاں کس ایریا میں کھیلنے سے رنز بنائے جا سکتے ہیں،ان مسائل پر ہمیں مزید کام کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔