- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
سنجے دت کی ڈائریکٹرزکو جیل جانے سے قبل اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرانے کی یقین دہانی
ممبئی: سنجے دت نے اپنی زیر تکمیل فلموں کے ڈائریکٹرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جیل جانے سے قبل فلموں کی شوٹنگ مکمل کرائیں گے۔
سنجے دت نے اپنی تین میگا بجٹ زیر تکمیل فلموں زنجیر، پی کے اور پولیس گیری کے ڈائریکٹرز سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تینوں فلموں کی شوٹنگ جیل جانے سے قبل مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سنجے دت کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ سنجے دت کی فلم “زنجیر” کی شوٹنگ کے لئے 3 دن، ڈائیریکٹر راج کمار ہرانی کی فلم “پی کے” کے لئے 7 دن اور “پولیس گیری” کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لئے 17 دن درکار ہوں گے۔
سنجے دت کے دوست کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے ڈائریکٹرز کو کہا کہ تینوں فلموں کی شوٹنگ اور ڈبنگ مکمل کر لی جانی چاہیئے کیونکہ پتہ نہیں آگے کیا ہوگا۔ سنجے دت تینوں فلموں کی شوٹنگ اسی ہفتے شروع کر دیں گے کیونکہ عدالت کے فیصلے کے مطابق انہیں 4 ہفتوں میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنا ہے۔
سنجے دت کو 21 مارچ کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے 1993 میں ممبئی دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں سے غیر قانونی اسلحہ لے کر گھر میں چھپانے کے الزام میں5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس میں سے 18 ماہ قید وہ پہلے ہی بھگت چکے ہیں اور اب انہیں جیل میں ساڑھے تین سال مزید گزارنے ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے ہی سنجے دت کی رہائش گاہ پر ان کے دوستوں اور بالی ووڈ کے اداکاروں نے ان سے ملنے آنا شروع کر دیا، رنبیر کپور، ودیا بالن اور فرحان اختر نے بھی سنجے دت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔