پنجاب میں جعلی مقابلوں میں ملوث سابق انسپکٹر عابد باکسر دبئی سے پاکستان منتقل

ملزم عابد باکسر کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 افراد کے قتل کے مقدمات بھی درج ہیں

عابد باکسر کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 افراد کے قتل کے مقدمات ہیں،فوٹو:فائل

BAHALWALPUR:
پنجاب میں جعلی مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں دہشت کی علامت اور جعلی مقابلوں سے شہرت پانے والے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ عابد باکسر کو گزشتہ رات دبئی سے کراچی منتقل کیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کردیا گیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عابد باکسر شہباز شریف کے کہنے پرقتل کرتا تھا، عمران خان

پولیس کے مطابق ملزم عابد باکسر پر پہلا مقدمہ 2003 میں تھانہ اسلام پورہ میں دہشت گردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا جب کہ ملزم کے خلاف 8 افراد کے قتل کے مقدمات بھی درج ہیں۔ عابد باکسر 11 سال قبل 2007 میں نوکری سے برطرف کئے جانے کے بعد مفرور ہوگیا تھا اور اسے انٹرپول کی مدد سے 7 فروری کو دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا۔
Load Next Story