سپراسٹار نہیں لیجنڈ بننا چاہتا ہوں، شاہ رخ خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 فروری 2018
اب میں سینما کی دنیا کے باہر وقت گزارنا چاہتا ہوں،،شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

اب میں سینما کی دنیا کے باہر وقت گزارنا چاہتا ہوں،،شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ نے اپنے اوپر لگی ’سپراسٹار‘ کی مہر ختم کرکے لیجنڈ بننے کی خواہش ظاہرکردی۔

ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ انہوں نے ’سپراسٹار‘ کی حیثیت سے بہت کچھ کرلیا اب اس لیبل کے بجائے لیجنڈ کا ٹیگ لگانا چاہتا ہوں، میں بھارتی فلم انڈسٹری میں 26 سال گزار چکا ہوں جو کہ میری زندگی کا نصف وقت بنتا ہے اوراب میں سینما کی دنیا کے باہر رہنا چاہتا ہوں ۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے اوپر لگی سپراسٹار کی مہر ختم کرکے  لیجنڈ اداکار کی جانب بڑھنا چاہئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: میں فلموں کو نہیں فلمیں مجھے منتخب کرتی ہیں، شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں میں سینما اور فلم کے مواد میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور ہم ان ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ بھی کررہے ہیں، اس صدی کی سب سے بڑی تبدیلی ارتقا اور انقلاب ہے جس نے انسانوں کے لیے رابطوں، مواصلات اور معلومات کے دروازے کھولے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔