سینیٹ ہارس ٹریڈنگ عمران خان سمیت 8 سیاسی قائدین طلب

الیکشن کمیشن نے فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن ، مریم اورنگزیب، شہاب الدین اور رضا ہارون کو بھی طلب کیا ہے

الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کی خرید و فروخت کے بیانات پر 8 سیاسی رہنماؤں کو طلب کررکھا ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹرز کی خرید و فروخت کے بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے 8 سیاسی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن رہنماؤں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے ان میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور امیر مقام، عظمی بخاری، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہاب الدین، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں تمام رہنماؤں کو 14 مارچ صبح 10 بجے بمع ثبوت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پہلی مرتبہ کل سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سماعت کرے۔گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس
Load Next Story