شہید رینجرز جوان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید فواد مروت کی نماز جنازہ میں مقامی حکومت کے نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

شہید کی نماز جنازہ میں مقامی حکومت کے نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں شہید ہونے والے رینجرز جوان فواد مروت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ لکی مروت میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار فواد خان مروت کی نماز جنازہ خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت کے گاؤں بازکلی میں ادا کی گئی جس میں مقامی حکومت کے نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعدازاں شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


یہ خبر بھی پڑھیں: لیاری میں رینجرز پر حملہ، اہلکار شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ شہید فواد مروت کراچی میں گزشتہ روز لیاری کے علاقے علی محمد محلہ ذکری پاڑہ میں آپریشن کے دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔
Load Next Story