- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
- دانتوں کی دوبارہ نشونما کرنے والی دوا کی انسانوں پر آزمائش کا فیصلہ
- یوکرین کا روس پر میزائل حملہ؛ 13 ہلاک اور 31 زخمی
- الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
- غیور کشمیریوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے مودی سرکار کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا
- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
روس میں سونے، چاندی اور قیمتی دھاتوں کی بارش
ماسکو: روس کے ایک مشرقی شہر کے ایئرپورٹ کے رن وے سے اُڑان بھرنے والے طیارے سے 200 سے زائد قیمتی دھاتوں کی اینٹیں گرنے کی وجہ سے رن وے کو نقصان پہنچا۔
روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے سے مال بردار طیارہ بڑی تعداد میں سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں کی اینٹیں لے کر جا رہا تھا کہ سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے دھاتوں کی وزنی اینٹیں فضا سے ہوتی ہوئی بارش کی صورت رن وے پر برسنے لگیں تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے حادثے کے بعد پروازیں معطل کرکے رن وے سے تقریباً دو سو قیمتی دھاتوں کی اینٹیں اکٹھی کیں اور بعد ازاں رن وے کو پروازوں کےلیے کھول دیا گیا۔ طیارے سے گرنے والی دھاتوں کی ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا جنہیں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کان کے ایک مالک نے ایکسپورٹ کرنے کےلیے جہاز بک کرایا تھا۔
پولیس نے قیمتی دھاتوں کی اینٹوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور طیارہ بک کرانے والے تاجر کو بیان قلم بند کروانے کےلیے طلب کرلیا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی واقعے کی تحقیقات کےلیے محکمہ ہوابازی (ایوی ایشن) کے افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔