- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
- اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے
- پاکستان، چین کا سی پیک کے تحت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- گندم اور استعمال شدہ کاروں کی درآمد پرڈیوٹی میں اضافے کی تجاویز
- آئی کیوب قمرکی کامیابی، ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ
- امریکا نے غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھ دی
- ماؤں کو اپنی زندگی بھی جینے دیجیے!
- جنت نظیر ہے میری ماں ۔۔۔
بین الصوبائی گیمز کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز
پشاور: چوتھے بین الصوبائی گیمز پشاور میں شروع ہوگئے۔
بین الصوبائی گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی ،اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب‘سیکریٹری جنرل پی او اے خالد محمود‘سیکریٹری اسپورٹس خیبر پختونخوا طارق خان ‘ڈی جی اسپورٹس جنید خان ‘ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘آرگنائزنگ سیکریٹری ذوالفقار بٹ ‘پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طارق پرویز‘پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل وصال محمد خان‘سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا‘اسکواش لیجنڈ محب اللہ خان ‘عابد خان ‘امجد خان ‘فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کے افتتاح کا اعلان کیا‘ گیمز میں 37 ـمختلف ایونٹس میں ملک بھر سے 2300 کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں ‘مردوں کے لیے 26 اور خواتین کے لیے 11 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان ‘فاٹا ‘اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں ‘ یہ پہلا موقع ہے فٹبال ‘ سائیکلنگ اور جوڈو کو بین الصوبائی گیمز میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
ایف سی کے دستے نے پاکستان کا پرچم میدان میں داخل کیا‘ایف سی کے ساتھ دیگر بینڈز نے بھی خوبصورت دھنیں پیش کیں‘قومی ترانہ بجایا گیا ‘ملک کے نامور کھلاڑیوں نے مشعل روشن کی ان میں پنجاب کی ساؤتھ ایشین سلور میڈلسٹ عاصمہ اکرام ‘اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ قائداعظم گیمز حناء عروج ‘بلوچستان کے انٹرنیشنل ہینڈ بال کھلاڑی رشید ‘فاٹا کے کراٹے کے انٹرنیشنل پلیئر شفیق آفریدی ‘سندھ کے شہباز خان ‘گلگت بلتستان کی قائداعظم گیمز کی گولڈ میڈلسٹ مہوش کریم تائیکوانڈو کے اعجاز اور کے پی کے ساؤتھ ایشین گیمز کراٹے کے گولڈ میڈلسٹ خالد نور شامل تھے۔
خالد نور نے مشعل روشن کی‘ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ‘فاٹا اور گلگت بلتستان کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا‘اس موقع پرخٹک ڈانس‘ محسود ڈانس اور دیگر رقص پیش کئے گئے ‘سکول کی بچیوں نے قومی نغمے پیش کئے‘ہوا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے دستے کی قیادت چیف ڈی مشن ڈائریکٹر آپریشنز اسپورٹس اور ان گیمز کیلیے فنانس کمیٹی کے چیئرمین سید ثقلین شاہ نے کی ان کے ساتھ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طارق پرویزڈپٹی چیف ڈی مشن تھے ‘فاٹا کے دستے کی قیادت انجینئر سیف السلام نے کی ان کے ہمراہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شنواری ‘نواز خان‘ رحمت گل آفریدی‘نور اسلم ‘عبدالصمد ‘جنید خان‘ ایوب خان ‘اعوان حسین سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
گیمز کے افتتاح کے بعد مختلف وینیوز پر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے یہ گیمز تین روز تک جاری رہیں گی جبکہ 20 مارچ کو اس کی اختتامی تقریب سہ پہر چار بجے پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس کیلیے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا مہمان خصوصی ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔