’’میرا کیچ میری مرضی‘‘ کامران اکمل سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے لیکن بد قسمتی سے آج جیت نہ سکے، کامران اکمل کی ٹوئٹ

پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کے ڈراپ کیچ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹوسوشل میڈیا

NEW YORK:
قومی کھلاڑی کامران اکمل پی ایس ایل 3 کے بہترین بیٹسمین قرارپائے ہیں تاہم ایک کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے ان کی ساری کارکردگی پس منظر میں چلی گئی اور وہ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے بہترین کھیل کے باعث دوسری بار پی ایس ایل سیزن 3 کی فاتح قرارپائی جب کہ پشاور زلمی اس بار پی ایس ایل کاتاج سر پر نہ سجا سکی۔ تاہم سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کے کیچ چھوڑنے کو قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل میں ویرات انوشکا کے چرچے

کامران اکمل پی ایس ایل3 کے پورے سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے چھائے رہے، تاہم لوگ ان کے کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے سخت غصہ ہیں، اور ایک کیچ چھوڑنے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



کچھ صارفین نے خواتین کی پلے کارڈ اٹھانے کی تصاویر فوٹوشاپ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیں جن میں الفاظ درج تھے''خود کیچ پکڑ لو''اور''میرا کیچ ، میری مرضی''، یہ نعرے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جن میں خواتین نے حقوق نسواں کے نام پر مطالبہ کرتے ہوئے کہاتھا''اپنا کھانا خود گرم کرو''۔



ایک صارف نے اسپائیڈر مین کی تصویر ٹوئٹ کراتے ہوئے لکھا ''کامران اکمل کیچ چھوڑنے کے بعد شاید یہ سوچ رہے تھے کہ میں کون ہوں''۔




ایک صارف نے لکھا کامران اکمل سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بننے کے بعد ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں''میرا کیچ، میری مرضی''۔





زین نامی صارف نے ایک تصویرشیئر کراتے ہوئے لکھا''ڈیرن سیمی کہہ رہے ہیں ''ہم یہ میچ جیت جائیں گے''جب کہ کامران اکمل کہہ رہے ہیں''نہیں''۔





دوسری جانب کامران اکمل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا '' ہم پورے ٹورنامنٹ میں بہت شاندار کھیلتے رہے، لیکن بد قسمتی سے آج جیت نہ سکے۔ مداحوں سے معافی مانگتا ہوں اور بھرپور حمایت اور پیار دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔''

Load Next Story