کسی سے موازنہ نہ کریں، بے مثال کردار نبھا کر امر ہونا چاہتی ہوں، چترانگدا سنگھ

شوبز ڈیسک  منگل 9 اپريل 2013
میری اپنی شناخت اور اپنا مقام ہے، بڑے خواب دیکھتی ہوں، امیتابھ جیسی زندگی گزارنا چاہتی ہوں، 36 سالہ بالی وڈ اداکارہ و ماڈل کی گفتگو۔  فوٹو: فائل

میری اپنی شناخت اور اپنا مقام ہے، بڑے خواب دیکھتی ہوں، امیتابھ جیسی زندگی گزارنا چاہتی ہوں، 36 سالہ بالی وڈ اداکارہ و ماڈل کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ چترانگداسنگھ نے کہا ہے کہ ہمیشہ یاد رکھا جانے والا کردار نبھانا چاہتی ہوں ،فلم کا ایسا کردارملے جسے کرنے پر وہ کردار ہی امر ہوجائے۔

انھوں نے کہا کہ میری اپنی شناخت اور مقام ہے میرا کسی سے موازانہ نہ کیا جائے ،میں نے کبھی بھی کسی کو کاپی کرنے کی شعوری کوشش نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کے لیے کسی نے کہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کے لیے بے مثال کردار نبھانا چاہتی ہوں۔ منفرد کردار کی تلاش میں ہوں جسے نبھاکر امر ہوجانا چاہتی ہوں ۔ رواں سال اداکارہ کی دو فلمیں سلور اسکرین کی زینت بنائی جائیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں روٹین سے ہٹ کر کام کیا ہے۔ فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہے ،میوزک عمدہ ہے اور کرداروں پر بڑی محنت کی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ اچھاکام کرنے کے بعد فلم کی کامیابی کی بھی توقعات رکھتی ہوں۔

فلم کے سین میں سسپنسہونا اچھا لگتا ہے اور رومانس کے ساتھ لوکیشنزسے اچھا تاثر پیدا کیا جاتاہے ۔اداکارہ چترنگداسنگھ نے بتایا کہ نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں اور اپنے کام کو توجہ سے عکسبندکراتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ فلم بین ہی دے سکتے ہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا امیج نہیں تبدیل کیا ،کردارتبدیل ہوئے ہیں نئے تجربات سے گزررہی ہوں ایسا کرناضروری ہے۔روٹین سے ہٹ کر کردار نبھاناچاہتی ہوں۔ رومانوی،کرائم فلم میں کہانی سے متعلق معاشرے کے کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دریں اثناء بالی وڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا ہے کہ خواب بڑے ہیں، امیتابھ بچن جیسی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ 36 سالہ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ سدھیر مشرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق سدھیرنے جن فلموں میں سائن کیا ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی ذمے داری کو خوبی سے نبھانے کے لیے بہت محنت کررہی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہر فنکار خواب دیکھتا ہے اور کوئی ٹارگٹ بھی ہوتا ہے تاہم اب تک جو کچھ حاصل کرچکی ہوں یہ بھی توقعات سے زیادہ ہے مگرہزاروں خواہشیں دل میں ہوتی ہیں، اب پھر آگے بڑھنے کی خواہشیں بیدار ہوچکی ہیں ،انھوں نے کہا کہ اچھے کردار کی بھی تلاش رہتی ہے اور یہ جستجو ختم نہیں ہوتی ،اسی طرح مجھے بھی اپنی ہر اچھی فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کامیابی حاصل کرنے کی خواہش ہے۔

انھوں نے کہا کہ کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساںکرنے کے بارے میں بنائی گئی فلم میں اپنے کردارکو خوبی سے نبھایا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم کی ڈیمانڈ کے تحت میں نے بولڈ سین فلمائے ہیں مگر اپنی حدود میں رہتے ہوئے یہ کام کیا ہے ،مجھے اپنے ہدایتکار کی جانب سے اس حوالے سے مکمل تعاون حاصل رہا ،میرے کو اسٹار نے بھی اس میں میرا ساتھ دیا تھا ۔ اور اس پر کوئی مسئلہ نہیں بنا ۔انھوں نے مزید کہا کہ جب کوئی اداکار اپنے کام میں ملوث ہوکر کام نہیں کرتا تو اس کا تاثر سین میں بھی آجاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے قبل تنازع کھڑا کردینے کی یہ روایت سی بنتی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ 30 اگست 1976 کو پیدا ہونے والی چھتیس سالہ اداکارہ کی پہلی فلم نے فنی سفر کا آغاز 2003 میں شروع کیا، دہلی سے ماڈلنگ کے شعبے میں نمایاں کام کرکے پھر فلم انڈسٹری کا رخ کیا ۔لڑکپن میں اداکارہ کی شکل سمیتا پاٹیل سے مشابہہ رہی اور اس حوالے سے بھی ان کا تذکرہ ہوتا رہا۔ اداکارہ کی فلم ’’ہزاروں خواہشیں ایسی‘‘ میں ان کی پرفارمنس نے شائقین کوبے حد متاثر کیا ۔ اداکارہ کی پہلی فلم ہی سدھیر مشرا کی تھی۔ اداکارہ نے 2005 سے 2008 کے دوران فلمی دنیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی کرلی، تاہم  2008 کو ہی دوبارہ فلم میںلیڈنگ لیڈی رول کے ساتھ پھر واپسی ہوئی۔

داکارہ کی فلم’’ سوری بھئی‘‘ باکس آفس پر بھی کامیاب رہی۔ 2005 میں فلم ’’ہزاروں خواہشیں ایسی‘‘ کے بعد فلم ’’کل‘‘میں پرفارم کیا پھر واپسی 2008 میں ہوئی اور2010 میں فلم ’’بسرا‘‘انترا مترا کا کردار نبھایا۔ 2011 میں ’’یہ سالی زندگی ‘‘ اور فلم ’’دیسی بوائز ‘‘میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔’’دیسی بوائز‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے۔ چترانگدا سنگھ کی 2012 میں فلم ’’جوکر ‘‘ریلیز ہوئی ۔اس فلم میں ان کی مختصر آمد رہی مگر ان کی پرفارمنس کے چرچے رہے۔اس میںان کی گیت ’’کافرانہ‘‘ پر پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔