وزیراعظم باؤ فورم کے اجلاس میں شرکت کیلیے چین پہنچ گئے
وزیراعظم چینی صدر سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم چینی صدر سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے - فوٹو: پی آئی ڈی
TIANJIN, CHINA:
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم سالانہ کانفرنس برائے ایشیاء میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی باؤ فورم سالانہ کانفرنس برائے ایشیاء میں پاکستانی وفد کی قیادت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کانفرنس کے مرکزی موضوع '' دنیا کی وسیع ترخوشحالی کے لیے ایک آزاد اور جدید ایشیا '' پر خطاب کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم چینی صدر سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ فورم سے وزیراعظم کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کامیاب عملدرآمد سے حاصل ہونے والی ترقی کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے باؤ فورم ایک غیر سرکاری اور غیر منافع بخش بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد ایشیا کے ملکوں اور ایشیا اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔