- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
این ایچ اے، سکھر ملتان موٹر وے پر 41 فیصد کام مکمل
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سکھر ملتان موٹر وے(ایم فائیو) پر41 فیصد کام کرلیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے سکھر ملتان موٹر وے پر41 فیصد تک کام کر لیا گیا ہے۔ سکھر ملتان موٹر وے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے اگست 2016میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا تھا۔
یہ موٹروے سکھر اورملتان کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم موٹر وے ہے ، سکھر ملتان موٹرو ے مجموعی طور پر 392کلومیٹر پر مشتمل ہے جس پر مجموعی طور پر 294ارب روپے تخمینہ لاگت ہے اس موٹرو ے کی تعمیر کی تکمیل اگست 2019ہے 392کلومیٹر پر مشتمل سکھر ملتان موٹرو ے 6لائن پر مشتمل موٹر وے ہے جو کہ ملتان سے شروع ہو کر سکھر پر اختتام پذیر ہو تی ہے.
سکھرملتان موٹر وے کے اسپیڈ ڈیزائن کے مطابق اس موٹر وے پر 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے ٹریفک چل سکے گی اور اس موٹر وے پر11انٹر چینج ہو ں گی، سکھر ملتان موٹر وے پر 8بڑے پل ہوں گے اور 30 چھوٹے پل ہوں گے جبکہ سکھر ملتان موٹر وے پر 250کے قریب انڈ ر پاس تعمیر کیے جائیں گے۔
اس کے علا وہ اس موٹر وے پر مجموعی طور پر 22ٹول پلا زے تعمیر کیے جائیں گے اور12کے قریب سروس ایریا ز کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سکھر ملتان موٹرو ے پر 41فیصد سے زائد کام کر لیا گیا ہے اور اگست 2019 تک اس موٹر وے کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔