ملک میں بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے بالغ افراد کی تعداد 10 کروڑ

خبر ایجنسی  پير 23 اپريل 2018
عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں مذہبی اعتراضات کے باعث19 فیصد آبادی بینک اکاؤنٹس نہیں رکھتی۔  فوٹو: سوشل میڈیا

عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں مذہبی اعتراضات کے باعث19 فیصد آبادی بینک اکاؤنٹس نہیں رکھتی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: ملک میں10 کروڑ بالغ افراد بینک اکاؤنٹس ہولڈرز نہیں ہیں جبکہ13 فیصد افراد مالیاتی اداروں میں اکاؤنٹ کھلوانے کے حوالے سے مذہبی خدشات رکھتے ہیں۔

عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں مذہبی اعتراضات کے باعث19 فیصد آبادی بینک اکاؤنٹس نہیں رکھتی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے خطے میں بینک اکاؤنٹس نہ رکھنے والوں کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں زائد ہے جبکہ عالمی سطح پر ایسے بالغ افراد کی تعداد1.7 ارب ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والوں کی تعداد سب سے زائد ہے جو225 ملین سے زائد ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔