- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
ہالی ووڈ جانے کی بھوکی نہیں ہوں، تاپسی پنو
ممبئی: بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں مصروف یہی وجہ ہے کہ ہالی ووڈ میں جانے کی بھوک نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ شوخ چنچل اداکارہ تاپسی پنو کا فلم انڈسٹری میں انٹری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی بھی کسی فلم انڈسٹری میں آنے کا نہیں سوچا اور نہ ہی کوئی پلان تھا، میرا فلمی دنیا میں آنا بس ایک عجب اتفاق ہی ہے‘۔
تاپسی پنو کا ہالی ووڈ کے حوالے سے کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا جیسی اداکارائیں ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں لیکن میرا ہالی ووڈ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں کہ میں اس وقت بالی ووڈ کی بہت سی فلموں میں مصروف ہوں جہاں میں بہت سے اعلیٰ کرداروں میں نظر آؤں گی جب کہ میں وہ سب کردار بھی کررہی ہوں جو میں سوچا کرتی تھی اس لئے ہالی ووڈ جانے کی بھوکی نہیں ہوں۔
تاپسی پنو نے مزید کہا کہ بالی ووڈ کا ہالی ووڈ سے موازنہ کرنا خوش فہمی ہے کیوں کہ بھارتی فلمی صنعت صحیح سمت میں چل رہی ہے لیکن ہمارے پاس ویسے وسائل نہیں جوکہ ہالی ووڈ کے پاس ہیں جب کہ بالی ووڈ میں کسی فلم کو اصل شکل دینے کے لئے بہت سخت مشقت ،پیسہ اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں موڈی ہوں مجھے نہیں پتہ میں کب بالی ووڈ انڈسٹری کو خیر باد کہ دوں، اگر میری فلموں کو پسند نہیں کیا جاتا اور اچھا بزنس کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں اور مداح مجھے مزید اسکرین پر دیکھنا پسند نہیں کرتے تو میں بالی ووڈ چھوڑ کر کچھ اور کام کرنے کا سوچوں گی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ نوجوان اداکارہ تاپسی پنو ان دنوں فلم سورمہ، ملک اور من مرضیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ پنک، جڑواں ٹو جیسی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔